انوارالعلوم (جلد 26) — Page 34
انوار العلوم جلد 26 34 خلافت حقہ اسلامیہ اور نظام آسمانی کی مخالفت ہے کہ اُس کی غلطی سمجھی جائے گی۔انتخاب بہر حال تسلیم کیا جائے گا۔اور ہماری جماعت اس انتخاب کے پیچھے چلے گی۔مگر جماعت کو میں یہ کم نہیں دیتا بلکہ اسلام کا بتایا ہوا طریقہ بیان کر دیتا ہوں تا کہ وہ گمراہی سے بچ جائیں۔ہاں جہاں میں نے خلیفہ کی تجویز بتائی ہے وہاں یہ بھی شریعت کا حکم ہے کہ جس شخص کے متعلق کوئی پرو پیگنڈا کیا جائے وہ خلیفہ نہیں ہو سکتا یا جن لوگوں کے متعلق پرو پیگنڈا کیا جائے وہ خلیفہ نہیں ہو سکتے۔یا جس کو خود تمنا ہو رسول اللہ صلے اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ اُس کو وہ مقام نہ دیا جائے۔تو حضرت خلیفہ اول کی موجودہ اولاد بلکہ بعض پوتوں تک نے چونکہ پرو پیگنڈا میں حصہ لیا ہے اس لئے حضرت خلیفہ اول کے بیٹوں یا اُن کے پوتوں کا نام ایسے انتخاب میں ہرگز نہیں آسکے گا۔ایک تو اس لئے کہ انہوں نے پروپیگنڈا کیا ہے اور دوسرے اس لئے کہ اس بناء پر اُن کو جماعت سے خارج کیا گیا ہے۔پھر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ایک خواب بھی بتاتی ہے کہ اس خاندان میں صرف ایک ہی پھانک خلافت کی جانی ہے۔اور ”پیغام صلح نے بھی تسلیم کر لیا ہے کہ اس سے مراد خلافت کی پھانک ہے 10۔پس میں نفی کرتا ہوں حضرت خلیفہ اول کی اولاد کی اور ان کے پوتوں تک کی یا تمام ایسے لوگوں کی جن کی تائید میں پیغامی یا احراری ہوں یا جن کو جماعت مبائعین سے خارج کیا گیا ہو۔اور اثبات کرتا ہوں منگم کے تحت آنے والوں کا یعنی جو خلافت کے قائل ہوں۔چاہے وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی جسمانی ذریت ہوں یا روحانی ذریت ہوں۔تمام علماء سلسلہ احمدیہ حضرت مسیح موعود کی روحانی ذریت ہیں اور جسمانی ذریت تو ظاہر ہی ہوتی ہے انکا نام خاص طور پر لینے کی ضرورت نہیں۔یہ لوگ کہتے ہیں کہ اپنے بیٹوں کو خلیفہ بنانا چاہتا ہے۔اب روحانی ذریت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی دس لاکھ ہے اور جسمانی ذریت میں سے اس وقت صرف تین فرد زندہ ہیں ایک داماد کو شامل کیا جائے تو چار بن جاتے ہیں۔اتنی بڑی جماعت کیلئے میں یہ کہ رہا ہوں کہ ان میں سے کوئی خلیفہ ہو۔اس کا نام اگر یہ رکھا جائے کہ میں اپنے فلاں بیٹے کو کرنا چاہتا ہوں تو ایسے قائل سے بڑا گدھا اور کون ہوسکتا ہے۔میں تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی ذریت جسمانی کے چار افراد اور دس لاکھ اِس وقت تک کی روحانی ذریت کو خلافت کا مستحق قرار دیتا ہوں ( جو مکن