انوارالعلوم (جلد 26)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 657 of 752

انوارالعلوم (جلد 26) — Page 657

انوار العلوم جلد 26 657 پیغامات کوئی احمدی مرد اور عورت اپنے شہر، قصبہ یا گاؤں کو ہرگز نہ چھوڑے سوائے اس کے کہ حکام وقت دفاعی مصالح کے پیش نظر ان مقامات کو خالی کروانا چاہتے ہوں۔دُعاؤں اور قربانیوں کے ساتھ اپنے محبوب وطن کو مستحکم اور نا قابل تسخیر بنا دیں۔اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو۔والسلام مرزا بشیر الدین محمود احمد حضرت مصلح موعود کی دعا بچوں کے لئے ! ( الفضل 10 ستمبر 1965ء) حضرت مصلح موعود کے کاغذات میں سے حضور کے اپنے قلم سے لکھی ہوئی بچوں کے لئے دعا الفضل میں اشاعت کے لئے بھجوا رہی ہوں ممکن ہے پہلے کبھی شائع بھی ہو چکی ہو۔ماں باپ کو چاہئے کہ بچوں کو یہ دعا یا د کروائیں۔( مریم صدیقہ ) اَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هُوَ النَّاصِرُ بچوں کے لئے دعا اے ہمارے پیدا کرنے والے خدا! ہم اقرار کرتے ہیں کہ تو ایک ہے تیرے سوا کوئی خدا نہیں۔ہم تیرے رسول محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کو مانتے ہیں اور تیرے مامور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے خلیفہ احمد قادیانی علیہ السلام پر یقین رکھتے ہیں۔تو ہمارے دل میں اپنی محبت پیدا کر اور اپنے حکموں پر چلنے کی ہمیں توفیق دے۔ہمیں دین کا علم سکھا اور قرآن جو تیری کتاب ہے پڑھا۔ہمارے دل میں ماں باپ کا ادب ڈال۔ہم اپنے بھائیوں، بہنوں اور دوسرے رشتہ داروں سے پیار کریں۔اور ہمیں گالیاں دینے ،لڑنے ،