انوارالعلوم (جلد 26)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 655 of 752

انوارالعلوم (جلد 26) — Page 655

انوار العلوم جلد 26 تازه پیغام 655 پیغامات بِسْمِ اللهِ الرَّحْمنِ الرَّحِيمِ۔اعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُه وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هُوَ النَّاصِرُ کتاب تفہیمات ربانیہ کا دوسرا ایڈیشن کافی اضافہ کے ساتھ شائع ہوا ہے۔میں نے 1930ء میں پہلی طبع کے وقت بھی احباب جماعت کو تحریک کی تھی۔یہ ایک مفید کتاب ہے۔اس میں مخالفین کے اعتراضات کے مدلل جوابات دیئے گئے ہیں۔دوستوں کو چاہئے کہ اس کتاب کی کثرت سے اشاعت کریں اور اس سے فائدہ اٹھائیں۔والسلام خاکسار مرز امحمود احمد خلیفة المسح الثانی "11-1-41965 (الفضل14 جنوری 1965ء) فیلڈ مارشل محمد ایوب خاں کے نام برقی پیغام ترجمه ربوہ مؤرخہ 6 ستمبر 1965ء بخدمت فیلڈ مارشل محمد ایوب خاں صدر پاکستان۔راولپنڈی مجھے یہ معلوم کر کے انتہائی قلق اور صدمہ ہوا ہے کہ بھارتی حکومت نے بغیر کسی وجد اشتعال کے بزدلانہ طور پر ہماری مقدس سرزمین پر جارحانہ حملہ کیا ہے۔امتحان و آزمائش کے موجودہ وقت میں پوری کی پوری قوم یک جان ہو کر فرد واحد کی طرح آپ کے پیچھے ہے۔