انوارالعلوم (جلد 26) — Page 630
انوار العلوم جلد 26 630 احباب جماعت کے نام پیغام بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ برادران اَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ پیغامات نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ وَ عَلَى عَبْدِهِ الْمَسِيحَ الْمَوْعُودِ خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هُوَ النَّاصِرُ السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ اپنے روحانی مرکز سے جُدا ہوئے اتنی دیر ہوگئی ہے کہ اب طبیعت بہت گھبراتی ہے مگر ہم خدا تعالیٰ کے وعدوں پر یقین رکھتے ہیں کہ خدا تعالیٰ ایک دن ہمیں اپنا روحانی مرکز دلوا دے گا مگر ہمیں خود بھی جد و جہد کرنی چاہئے اور اللہ تعالیٰ کے وعدوں کو پورا کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔دنیا کفر کے اندھیروں میں پڑی ہوئی ہے اور ہمیں خدا کا نور ملا ہے ہماری کوشش ہونی چاہئے کہ دنیا کو خدا کے نور کی طرف لائیں اور جو خدا نے ہم کو دیا ہے اسے دنیا تک پہنچائیں۔دنیا خدا سے دور ہوتی جا رہی ہے اور پکار پکار کر کہہ رہی ہے کہ میری مدد کے لئے آؤ۔اب یہ ہمارا فرض ہے کہ خدا تعالیٰ کے اچھے خادموں کی طرح اس کی آواز کو سنیں اور اس تک خدا کا پیغام پہنچا ئیں۔سو آگے آؤ اور لوگوں کو دین کی طرف لاؤ کہ اس سے بہتر موقع پھر کبھی نہیں ملے گا۔مسیح نے جو تعلیم دی تھی اسلام کی تعلیم کے آگے عشر عشیر بھی نہ تھی مگر عیسائیوں نے اپنی جد و جہد سے اسے دنیا میں پھیلا دیا۔اگر ہم اس سے ہزارواں حصہ بھی کوشش کریں تو دنیا کے چپہ چپہ پر اسلام کا چشمہ پھوٹ پڑے اور آلَستُ بِرَبِّكُمُ 22 کے مقابلہ میں بلی 23 کی آوازیں آنے لگیں۔سو اٹھو اور کمر ہمت کس لو۔عیسائی جھوٹ کے لئے اتنا زور لگا رہے ہیں کیا تم سچائی کے لئے زور نہیں لگا سکتے ؟ خدا تعالیٰ اپنی نصرت کے سامان پیدا کر رہا ہے۔ضرورت یہ ہے کہ تم بھی بچے خادموں کی طرح آگے آؤ اور اپنے ایمان کو اپنے عمل