انوارالعلوم (جلد 26)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 599 of 752

انوارالعلوم (جلد 26) — Page 599

انوار العلوم جلد 26 599 پیغامات ہونے کے ہم نے ایک لمبی سکھ کی زندگی بسر کی اور اللہ تعالیٰ کی بشارتوں کے مطابق شاہی خاندان میں پیدا ہوئے۔ہماری اس میں کوئی خوبی نہیں تھی۔ہم ذلیل تھے اُس نے ہمیں دین کا با دشاہ بنا دیا۔ہم کمزور تھے ہمیں اس نے طاقتور کر دیا اور اسلام کی آئندہ ترقیوں کو ہم سے وابستہ کر دیا۔محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی جوتیوں کے طفیل ہمیں اس قابل بنایا کہ ہم خدا تعالیٰ اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نام کو دنیا کے کناروں تک پھیلائیں۔یہ وہ مشکل کام تھا جس کو بڑے بڑے بادشاہ نہ کر سکے لیکن خدا تعالیٰ نے ہم غریبوں اور بے بسوں کے ذریعہ سے یہ کام کروا دیا۔اور اس بات کو سچا کر دکھایا کہ سُبْحَانَ الَّذِي أَخْرَى الْأَعَادِي ( یعنی پاک ہے وہ خدا جس نے اسلام کے دشمنوں کو ذلیل کر دیا ) مجھے یقین ہے کہ اللہ تعالیٰ قیامت تک اسلام کو برتری بخشتا رہے گا اور مجھے امید ہے کہ میری اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی اولاد ہمیشہ اسلام کے جھنڈے کو اونچا کرتی رہے گی اور اپنی اور اپنے بیوی بچوں کی قربانی کے ذریعے سے اسلام کے جھنڈے کو ہمیشہ اونچار کھے گی۔اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نام کو دنیا کے کناروں تک پہنچائے گی۔میں اس دعا میں ہر احمدی کو شامل کرتا ہوں۔اللہ تعالیٰ ان کا حافظ و ناصر ہو اور ان کو اس مشن کے پورا کرنے کی توفیق دے۔وہ کمزور ہیں لیکن ان کا خدا ان کے ساتھ ہے اور جس کے ساتھ خدا ہوا سے انسانوں کی طاقت کا کوئی ڈر نہیں ہوتا۔دنیا کی بادشاہتیں ان کے ہاتھ چو میں گی اور دنیا کی حکومتیں ان کے آگے گریں گی بشرطیکہ نبیوں کے سردار محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حقوق یہ لوگ نہ بھولیں اور اسلام کے جھنڈے کو اونچار کھنے کی کوشش کرتے رہیں۔خدا تعالیٰ ان کے ساتھ ہو، ہمیشہ ان کی مدد کرتا رہے اور ہمیشہ ان کو سچا راستہ دکھاتا رہے۔بے شک وہ کمزور ہیں۔تعداد کے لحاظ سے بھی اور روپے کے لحاظ سے بھی اور علم کے لحاظ سے بھی۔لیکن اگر وہ خدائے جبار کا دامن مضبوطی سے پکڑیں گے تو خدا تعالیٰ کی پیشگوئیاں ان کے حق میں پوری ہوں گی۔اور دینِ اسلام کے غلبہ کے ساتھ ان کو بھی غلبہ ملے گا۔اس دنیا میں بھی اور اگلی دنیا میں بھی۔خدا تعالیٰ ایسا ہی کرے اور قیامت کے دن نہ وہ شرمندہ ہوں نہ ان کی وجہ سے حضرت مسیح موعود یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم شرمندہ ہوں۔نہ خدا تعالیٰ شرمندہ ہو