انوارالعلوم (جلد 26) — Page 579
انوار العلوم جلد 26 579 پیغامات جماعت کے ہر فرد نے اپنے دستخطوں سے وفاداری کا یقین دلایا ہے۔میں امید کرتا ہوں کہ آپ لوگ بھی یقین کے ساتھ اس بات پر قائم ہوں گے کہ آپ نے خلیفہ کی بیعت کی ہے کسی مبلغ کے ہاتھ پر نہیں، خواہ کوئی حالات پیش آئیں آپ احمدیت کے ساتھ وفاداری پر قائم رہیں گے۔امریکہ میں جماعت احمدیہ 1920 ء سے قائم ہے گویا 36 سال اس کو قائم ہوئے ہو گئے ہیں۔اتنا ہی عرصہ اسے ویسٹ افریقہ میں قائم ہوئے ہو گیا۔ویسٹ افریقہ کے مختلف ملکوں میں جماعت ایک لاکھ ہوگئی ہے لیکن امریکہ کے متعلق جب آپ کے مبلغوں سے رپورٹ لی جاتی ہے وہ حد سے حد تمام امریکہ میں پانچ صد کی اطلاع دیتے ہیں حالانکہ مفتی صاحب کے زمانہ میں جس کو 36 سال گزر چکے ہیں یہ جماعت سات ہزار تک پہنچ گئی تھی۔اس قسم کا تنزل حیرت انگیز ہے۔اس وقت امریکہ کی جماعت کم از کم پچاس ہزار سے ایک لاکھ تک ہونی چاہئے تھی اور اس کا چندہ وہاں کی آمدن کے لحاظ سے کوئی آٹھ لاکھ ڈالر سالانہ ہونا چاہئے تھا لیکن چندہ بمشکل چھ سات ہزار ڈالر ہوتا ہے جس کے معنی یہ ہیں کہ یا تو جماعت مرتد ہو رہی ہے یا چندے اپنی آمد کے مطابق نہیں دیتی۔حال میں ایک مبلغ کا خط مجھے ملا کہ ایک عورت یہاں سے بدل گئی ہے اُس کا 60 ڈالر ماہوار چندہ تھا۔اگر ایک عورت 60 ڈالر ماہوار دے سکتی ہے تو اوسط 30 ڈالر ماہوار کا ندازہ کرنا مشکل نہیں۔اگر جماعت کے افراد پچاس ہزار ہوں تو پندرہ لاکھ ڈالر ماہوار ہوں گے۔اگر جماعت کے ایک لاکھ آدمی ہوں تو تمیں لاکھ ڈالر کی آمدنی ہونی چاہئے۔اگر اتنی آمد ہو تو ہم خدا کے فضل سے امریکہ کو چالیس پچاس مبلغ بھجوا سکتے ہیں اور اس کے نتیجہ میں امریکہ کی جماعت نہایت منظم ہو سکتی ہے۔آپ کا ملک ایک اہم ملک ہے آپ کی ہی قوم کے لوگ ویسٹ افریقہ میں جماعت احمد یہ میں داخل ہورہے ہیں جن کی تعدا د سارے ملکوں کو ملا کر ایک لاکھ سے زیادہ ہے۔میں آپ کو یہ نصیحت کرتا ہوں کہ خلیفہ سے تعلق رکھنا مبلغ سے تعلق رکھنے سے بہت اعلیٰ ہے۔ہر احمدی کو دوسرے تیسرے مہینے براہ راست خلیفہ کے نام خط لکھنا چاہئے جو اب