انوارالعلوم (جلد 26) — Page 575
انوار العلوم جلد 26 575 پیغامات وزیر اعظم غانا کے نام مبارکبا دو دعا کا پیغام غانا کی آزاد مملکت بننے پر 2 مارچ 1957ء کو وزیر اعظم ڈاکٹر کو امی نکروما کے نام مبارکباد اور دعا کا جو پیغام بذریعہ تا رارسال فرمایا اُس کا ترجمہ درج ذیل ہے۔میں اپنی اور جماعت احمدیہ کی طرف سے جو تمام دنیا میں پھیلی ہوئی ہے آپ کو اور آپ کے ملک کے عوام کو حصول آزادی کی تقریب پر مبارک باد دیتا ہوں اور آپ کے ملک کی مسلسل اور ہر آن بڑھنے والی خوشحالی اور ترقی کے لیے اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کرتا ہوں۔آپ کے ملک کے ساتھ میرا لگا ؤ اور دلچسپی محض رسمی نہیں ہے بلکہ خلوص پر مبنی ہے کیونکہ آپ کے ملک کے قریباً ایک لاکھ باشندے احمدی ہیں اور وہاں کے بہت سے طلباء سلسلہ احمدیہ کے مرکز میں تعلیم پارہے ہیں۔ہمیں اللہ تعالیٰ کے فضل سے امید ہے کہ مستقبل قریب میں جماعت احمد یہ آپ کے ملک کے طول وعرض میں اور بھی سرعت کے ساتھ پھیلے گی۔اور ہر شعبۂ زندگی میں اس ملک کو آگے بڑھانے اور ترقی دینے میں نمایاں حصہ لے گی۔اِنْشَاءَ اللهُ میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کی اور آپ کے ملک کی مددفرمائے۔آمین امام جماعت احمد یہ ربوہ ( تاریخ احمدیت جلد 19 صفحہ 450 ناشر نظارت اشاعت ربوہ )