انوارالعلوم (جلد 26)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page lii of 752

انوارالعلوم (جلد 26) — Page lii

انوار العلوم جلد 26 41 تعارف کتب غصہ کرنے، چوری کرنے ، جھوٹ بولنے، بے شرمی کی باتیں کرنے سے بچا۔ہم دلیر ہوں ڈرپوک نہ ہوں۔ہمیں علم سیکھنے کی توفیق دے۔ہم نکتے اور سُست نہ ہوں۔ہم اپنے سے غریبوں اور کمزوروں پر رحم کرنے والے ہوں۔ہم حریص اور لالچی نہ ہوں۔اے اللہ ! ہمارے بزرگوں پر رحم کر۔احمدی جماعت کے امام پر اپنا فضل کر اور اُن کے حکموں کے ماتحت ہمیں بھی دین کے کام کرنے کی توفیق دے۔اور اسلام کو دوسرے دینوں پر غالب کر۔اے اللہ ! ہماری عمروں اور صحتوں میں بھی برکت دے اور تو ہمیشہ ہم سے محبت کیا کر۔