انوارالعلوم (جلد 26) — Page 467
انوار العلوم جلد 26 467 خدام الاحمدیہ کے نام روح پرور پیغام بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُه وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ خدام الاحمدیہ کے سالانہ اجتماع پر روح پرور پیغام یہ تاریخی پیغام پہلے مؤرخہ 23 /اکتوبر 1959ء کو خدام الاحمدیہ کے سالانہ اجتماع کے افتتاحی اجلاس میں محترم صاحبزادہ ڈاکٹر مرزا منور احمد صاحب نائب صدر مجلس خدام الاحمدیہ مرکزیہ نے پڑھ کر سنایا اور پھر اگلے روز 24 /اکتوبر کو حضور نے بنفس نفیس مقام اجتماع میں تشریف لا کر خود یہ پیغام پڑھا اور اس میں درج شدہ تاریخی عہد دوباره خدام - د ہروایا۔" ” اَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هُوَ النَّاصِرُ خدام الاحمدیہ کے نوجوانوں کو میں اس امر کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ انسان دنیا میں پیدا بھی ہوتے ہیں اور مرتے بھی ہیں لیکن قو میں اگر چاہیں تو وہ ہمیشہ کے لئے زندہ رہ سکتی ہیں۔پس تمہیں اپنی قومی حیات کے قیام اور استحکام کے لئے ہمیشہ کوشش کرنی چاہئے اور نسلاً بعد نسل اسلام اور احمدیت کو پھیلانے کی جدو جہد کرتے چلے جانا چاہئے۔اگر مسیح موسوی کے پیرو آج ساری دنیا میں پھیل گئے ہیں تو کوئی وجہ نہیں کہ مسیح محمدی جو اپنی تمام شان میں مسیح موسوٹی سے افضل ہے اس کی جماعت ساری دنیا میں نہ پھیل جائے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے تو اس مقصد کے لئے اللہ تعالیٰ کے حضور دعا بھی کی ہے اور فرمایا ہے کہ