انوارالعلوم (جلد 26) — Page 265
انوار العلوم جلد 26 265 افتتاحی تقریر جلسہ سالانہ 1957ء بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ افتتاحی تقریر جلسہ سالانہ 1957ء فرموده 26 دسمبر 1957ء بمقام ربوہ ) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔تفسیر صغیر کے متعلق مفصل باتیں تو انشاء اللہ کل ہی کی جائیں گی مگر چونکہ دوست اس سے ایک دو دن کی دُوری بھی برداشت نہیں کر سکتے اور انہوں نے شکایت کی ہے کہ تفسیر صغیر انہیں آج ہی کیوں نہیں دی گئی۔اس لئے میں اس کی تقسیم کا اعلان کر دیتا ہوں۔میں نے مولوی نور الحق صاحب کو اس بات کے لئے مقرر کر دیا ہے اور میں نے انہیں ہدایت دے دی ہے کہ جتنی جتنی جلدیں کسی جماعت نے مانگی ہیں ان کے علیحدہ علیحدہ بنڈل بنا کر تیار رکھیں۔جماعتیں اپنا اپنا نمائندہ مقرر کر دیں اور وہ نمائندہ ان کے پاس جا کر اپنی جمع شدہ رقم کے مطابق تفسیر صغیر کی جلد میں ان سے حاصل کرے۔پھر جماعتیں چاہیں تو اپنے افراد میں یہیں تقسیم کر دیں اور چاہیں تو اپنے اپنے شہر میں واپس جا کر تقسیم کر دیں۔بڑی درخواستوں میں سے کراچی کی جماعت کی درخواست ہے۔اگر وہ آج ہی اپنا کوئی نمائندہ مقرر کر دیں تو تفسیر صغیر انہیں آج ہی مل جائے گی۔کراچی کے بعد ربوہ کی جماعت ہے۔کچھ جلدیں تو مولوی محمد صدیق صاحب پہلے لے چکے ہیں اور باقی اب مولوی نور الحق صاحب سے لے سکتے ہیں۔باوجود اس کے کہ پورا زور لگایا گیا ہے لیکن چونکہ کتاب حجم میں زیادہ ہو گئی تھی اس لئے وہ پوری تعداد میں چھپ کر تیار نہیں ہوئی۔اصل میں تو ہم نے پانچ ہزار جلدوں کا آرڈر دیا تھا لیکن اب تک صرف تین ہزار کی تعداد میں چھپ کر ملی ہے۔بہر حال جتنی تعداد میں تفسیر صغیر تقسیم ہوسکی وہ کر دیں گے۔جلدی میں کچھ غلطیاں بھی رہ گئی ہیں ان کے متعلق ہر جلد کے ساتھ اغلاط نامہ لگا دیا گیا