انوارالعلوم (جلد 26)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 207 of 752

انوارالعلوم (جلد 26) — Page 207

انوار العلوم جلد 26 بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ 207 مجلس خدام الاحمدیہ مرکزیہ کے سالانہ اجتماع۔۔نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ مجلس خدام الاحمدیہ مرکزیہ کے سالانہ اجتماع سے خطاب (فرموده 13 /اکتوبر 1957ء بمقام ربوہ) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیات قرآنیہ کی تلاوت فرمائی :- وَالثَّرِعَتِ غَرِقَا و النشطتِ نَشْطًا وَ الشيحْتِ سَبْحًا فَالشَّقْتِ سَبْعًا فَالْمُدَبِّرَاتِ أَمْرً ا يَوْمَ تَرْجُفُ الرَّاحِفَةُ تَتْبَعُهَا الرَّادِفَةُ قُلْود ومَدٍ وَاجِفَةٌ أَبْصَارُهَا خَاشِعَةٌ 1 اس کے بعد فرمایا :- یہ چند آیتیں جو میں نے سورۃ النزعت کی پڑھی ہیں ان میں مومنوں کو ان کے فرائض بتائے گئے ہیں اور انہیں اُن ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی گئی ہے جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے ان پر عائد ہوتی ہیں۔یوں تو منہ سے انسان مومن کہلا سکتا ہے کیونکہ منہ سے مومن کہلانا کوئی مشکل امر نہیں بلکہ کہنے کو تو مسیلمہ کذاب بھی اپنے آپ کو نبی کہا کرتا تھا اور اسود عنسی بھی اپنے آپ کو نبی کہا کرتا تھا۔سجاح بھی اپنے آپ کو نبی کہا کرتی تھی مگر گجا مسیلمہ کذاب کا اپنے آپ کو نبی کہنا ، اسود عنسی اور سجاح کا اپنے آپ کو نبی کہنا اور گجا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا اپنے آپ کو نبی کہنا دونوں میں زمین و آسمان کا فرق ہے۔مسیلمہ کذاب نے بھی اپنے آپ کو نبی کہا اسی طرح اسود عنسی اور سجاح نے بھی اپنے آپ کو نبی کہا مگر انسانی قلوب میں اتنا تغیر بھی پیدا نہ ہوا جتنا تغیر ایک تالاب میں چھوٹی سی کنکری پھینکنے سے پیدا ہوتا ہے۔مگر جب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نبوت کا دعویٰ کیا تو زمین ہل گئی۔صرف عرب کی زمین ہی نہیں بلکہ ساری دنیا کی زمین ہلی اور اس میں