انوارالعلوم (جلد 26) — Page 203
انوار العلوم جلد 26 203 مجلس خدام الاحمدیہ کراچی سے خطاب دیکھتا ہوں کہ کام منتظم ہو جانے کی وجہ سے آمد بڑھ گئی ہے اور مجھے احساس ہوتا ہے کہ اپنا چندہ بڑھانا چاہیے۔غرض جب بھی کوئی انسان نیکی کی طرف اپنا قدم بڑھاتا ہے اللہ تعالیٰ اسے مزید قدم اٹھانے کی توفیق عطا فرما دیتا ہے۔یہ تحریک بائیس سال سے جاری ہے اور اب تک دولاکھ ستر ہزار روپیہ میں تحریک جدید میں دے چکا ہوں۔اسی طرح ایک مخلص دوست نے ایک دفعہ مجھے بہت بڑا نذرانہ دے دیا۔میں نے سمجھا کہ اتنا بڑا نذرانہ مجھے اپنی ذات پر استعمال کرنے کی بجائے سلسلہ کے لئے استعمال کرنا چاہیے چنانچہ میں نے وہ سارے کا سارا نذرانہ اسلام کی اشاعت کے لئے دے دیا مگر اس کے باوجود میری نیت یہی ہے کہ میں اپنے چندہ کو بڑھا دوں۔میں اب تک صرف اس لئے رُکا رہا کہ ولایت جانے کی وجہ سے مجھ پر قرض زیادہ ہو گیا تھا جس کا اُتارنا ضروری تھا بلکہ اب جبکہ جماعت نے ہیمبرگ کی مسجد کے لئے چندہ جمع کرنے میں سستی دکھائی ہے میں سوچ رہا ہوں کہ خدا تعالیٰ مجھے توفیق دے تو میں اکیلا ہی اپنے خرچ پر مغربی ممالک میں ایک مسجد بنوا دوں تا کہ اسلام کا جھنڈا ہمیشہ بلند ہوتا رہے۔اب آخر میں میں دعا کر کے آپ لوگوں کو رخصت کرتا ہوں کیونکہ بیماری کی وجہ سے ( الفضل 13 مارچ 1957ء) 66 میں زیادہ نہیں بول سکتا۔“ 1 : فاطر:11 2 : مسلم کتاب صفات المنافقين باب تحريش الشَّيْطَان (الخ) حدیث نمبر 7110 صفحه 1225 ،1226 الطبعة الثانية مطبوعہ ریاض 2000ء