انوارالعلوم (جلد 26) — Page 612
انوار العلوم جلد 26 612 پیغامات کہ اگر کوئی شخص کسی کو ظلم کرتا دیکھے تو اُس کو ہاتھ سے روک دے۔لیکن اگر وہ یہ طاقت نہیں رکھتا تو ظلم کو دل سے بُرا سمجھے 15۔اس لئے کم از کم آپ کے دل میں تو یہ خواہش پیدا ہونی چاہئے کہ آپ اسلام کے لئے قربانی کریں۔جب آپ دل میں خواہش کریں گے تو آپ کو خدا کے فضل سے عمل کی توفیق بھی مل جائے گی۔میں دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ آپ کو سچا ایمان بخشے اور آپ کو بڑھ چڑھ کر قربانیوں کی توفیق عطا کرے تا ہم میں سے بوڑھے سے بوڑھا شخص بھی اسلام اور احمدیت کی ترقی کو دیکھ سکے۔اللهم امِيْنَ اللَّهُمَّ آمِيْنَ اللَّهُمَّ آمِيْنَ “ 66 ( الفضل 31 دسمبر 1959 ء) انڈونیشیا کی سالانہ کانفرنس 1960ء کیلئے پیغام دو تبلیغ پر زور دیں۔بہت مدت سے وہاں تبلیغ جاری ہے اور اس وقت تک سارا ملک احمدی ہو جانا چاہئے تھا۔آپ کا علاقہ اسلام کے پھیلنے کے لئے بہت مفید ہے۔آپ کو تبلیغ کی طرف بہت توجہ کرنی چاہئے۔اللہ تعالیٰ آپ سب کو اپنا فرض ادا کرنے کی توفیق دے اور آپ کی زبان میں اثر پیدا کرے۔امین لجنہ اماءاللہ کے سالانہ اجتماع 1960 ء پر پیغام اَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّجِيمِ ( الفضل 16 ستمبر 1960ء) نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هُوَ النَّاصِرُ بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ ممبرات لجنہ اماء الله ! السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَ بَرَكَاتُهُ ہمیں قادیان سے آئے ہوئے 13 سال ہوچکے ہیں اور اب وہاں جانے کے دن قریب معلوم ہوتے ہیں۔تمہیں بھی چاہیے کہ اپنے اخلاص اور قوت عمل کو بڑھاؤ تا کہ جب بھی