انوارالعلوم (جلد 26) — Page 610
انوار العلوم جلد 26 610 اپنی زندگی میں دیکھ لوں کہ آپ کو ایمان عطا ہو گیا۔پیغامات خدا تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے قُل اِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ فَاتَّبِعُونِي كم الله 12 آپ منہ سے محبوب سبحانی محبوب سبحانی کرتے ہیں مگر تعجب ہے کہ ایک نہر آپ کے سامنے رواں دواں ہے اور آپ اس سے فائدہ نہیں اُٹھاتے۔آپ خود ہی اس سے فیض اٹھا کر محبوب سبحانی بن سکتے ہیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ اگر موسیٰ اور عیسیٰ عَلَيْهِمَا السلام زندہ ہوتے تو اُن کو بھی میری اتباع کے بغیر چارہ نہ تھا 13۔اپنے آپ کو خواہ مخواہ حقیر نہ سمجھو۔خدا تعالیٰ نے آپ کو بڑا بنایا ہے حقیر نہیں بنایا۔جلد آؤ کہ میرا خدا آپ کا انتظار کر رہا ہے۔آپ کے لئے زمین اور آسمان اپنے خزانے اُگلنے کے لئے تیار بیٹھے ہیں۔آپ اگر اس سے فائدہ نہ اٹھا ئیں گے تو اس میں آپ کی اپنی ہی محرومی ہے۔خدا آپ کے ساتھ ہو۔امِینَ والسلام خاکسار مرزا محمود احمد امام جماعت احمدیہ۔ربوہ "29-12-1959 (رساله خالد فروری 1960ء)