انوارالعلوم (جلد 26) — Page 608
انوار العلوم جلد 26 608 پیغامات رَبِّ اغْفِرْلِيْ وَارْحَمْنِي وَ اَنْتَ خَيْرُ الرَّاحِمِيْنَ۔رَبِّ كُلُّ شَيْءٍ خَادِمُكَ رَبِّ فَاحْفَظْنِيْ وَانْصُرْنِي وَارْحَمْنِي - کثرت سے پڑھا کریں۔رَبِّ إِنَّكَ تَعْلَمُ وَلَا اَعْلَمُ وَأَنْتَ اَعْلَمُ مِنِيْ مِنْ حَفَاءِ نَقَائِصِيْ فَأَنْزِلْ عَلَيَّ فَضْلَكَ وَ رَحْمَتَكَ وَازِلٌ عَنْ طَرِيْقَتِى كُلَّ عَوَائِقَ لَا تَقُرنِي بَعْدِي وَ أَنْتَ أَعْلَمُ مِنِّي مِنْ حَالِي مرزا محمود احمد 13 دسمبر 1959ء تاریخ احمدیت جلد 20 صفحہ 402 ، 403 ناشر نظارت اشاعت ربوہ ) ه دردمندانہ پیغام برادران اسلام کے نام بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ وَعَلَى عَبْدِهِ الْمَسِيحِ الْمَوْعُوْدِ خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هُوَ النَّاصِرُ اے برادرانِ اسلام ! السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ آج 1959ء یعنی بیسویں صدی آدھی سے زیادہ گزرگئی ہے۔اسلامی صدی اس سے بھی زیادہ گزرگئی ہے مگر آپ کو ابھی تک انتظار ہے کہ مسیح آئے گا۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ خدا تعالیٰ ہر صدی کے سر پر ایک مجدد بھیجے گا 11۔اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بہر حال صادق و مصدوق ہیں اور آپ کی طرف کوئی جھوٹ کسی صورت میں منسوب نہیں ہوسکتا۔پس میں خدا تعالیٰ کی ہر بات پر ایمان لاتے ہوئے کہتا ہوں کہ آپ لوگ خدا تعالیٰ کی بات مان لیں اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر ایمان لے آئیں۔اسی میں آپ کا بھلا، اسی میں آپ کے لئے برکت ہے۔خدا تعالیٰ نے اپنے عمل اور اپنی بشارت سے