انوارالعلوم (جلد 26) — Page 507
انوار العلوم جلد 26 507 افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 1960ء بنادیں اور ہم اپنی زندگیوں میں ہی وہ دن دیکھ لیں جبکہ اسلام دنیا پر غالب آجائے۔اور یورپ اور امریکہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی غلامی میں داخل ہو جائے۔بے شک آج عیسائیت کی ترقی کو دیکھ کر انسان حیران ہوتا ہے اور اس کے واہمہ میں بھی نہیں آسکتا کہ اسلام ایک دن دنیا پر غالب آئے گا مگر دعا اور صرف دعا ہی وہ ہتھیار ہے جس سے یہ مہم ایک دن کامیاب ہو گی۔اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پیشگوئیوں کے مطابق اسلام دنیا پر غالب آئے گا اور کفر میدان میں دم تو ڑ رہا ہو گا۔و میں دوستوں کو اس امر کی طرف بھی توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ انہیں اپنی دعاؤں میں قادیان کو بھی یا درکھنا چاہئے۔قادیان ہمارا مقدس مذہبی مرکز ہے جہاں بار بار جانا ہماری جماعت کے تمام افراد کے لئے ضروری ہے۔پس میں دوستوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ وہ اللہ تعالٰی سے یہ دعا ئیں بھی کریں کہ وہ اپنے فضل سے قادیان کے رستے تمام احمد یوں کے لئے کھولے اور ہمیشہ کے لئے کھولے۔اور وہ مشکلات جو اس وقت ہماری راہ میں حائل ہیں اُن کو دور فرمائے اور اپنی برکتوں اور رحمتوں سے مالا مال کرے۔ان چند کلمات کے ساتھ میں جلسہ سالانہ کا افتتاح کرتا ہوں اور آپ لوگوں کے لئے دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ آپ لوگوں کو خیریت کے ساتھ رکھے اور ان با برکت ایام سے صحیح طور پر فائدہ اٹھانے اور اپنے اندر نیک اور پاک تبدیلی پیدا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔اب میں دعا کروں گا سب دوست میرے ساتھ مل کر دعا کر لیں۔“ (الفضل 31 دسمبر 1960ء) 1 سیرت ابن ہشام الجزء الثانی صفحہ 875 مطبوعہ دمشق 2005 ء