انوارالعلوم (جلد 26)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 405 of 752

انوارالعلوم (جلد 26) — Page 405

انوار العلوم جلد 26 405 سیر روحانی (12) بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُه وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ سیر روحانی (12) (فرمودہ 28 دسمبر 1958 ء بر موقع جلسہ سالانہ بمقام ربوہ) تشہد، تعوّذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد سیر روحانی کے اہم موضوع پر تقریر کرنے سے قبل حضور نے احباب جماعت کو بعض ضروری امور کی طرف توجہ دلاتے ہوئے فرمایا۔کل دعاؤں کا جو اعلان کیا گیا تھا اُس میں ایک اعلان خان بہادر دلاور خان صاحب کی صحت کے متعلق بھی کیا جانا تھا جو غلطی سے رہ گیا سو آج میں اُن کی صحت کے لئے بھی دوستوں سے دعا کی درخواست کرتا ہوں۔خان بہادر دلاور خان صاحب فالج کے شدید حملہ سے بیمار ہیں اور انہوں نے اپنی بیٹی کو جلسہ سالانہ کے موقع پر یہاں اس لئے بھجوایا ہے کہ جاؤ اور میرے لئے دوستوں سے دعا کراؤ۔گو انہیں فالج سے تو افاقہ ہے مگر ابھی اُن کی زبان کام نہیں کرتی۔خان بہادر دلاور خان صاحب کی زندگی بھی عجیب ہے۔آپ بچے ہی تھے جب احمدی ہوئے مگر بعد میں ان پر غیر مبائعین کا اثر ہو گیا اور وہ ان کے ساتھ ملنے جلنے لگے۔چنانچہ آپ اور خان بہادر مولوی غلام حسن خان صاحب مرحوم پشاوری جو میاں بشیر احمد صاحب کے خسر تھے ایک دفعہ ڈلہوزی میں میرے پاس آئے اور کہنے لگے کہ جماعت احمدیہ کے دونوں فریقوں میں جو کش مکش جاری ہے یہ جس حد تک بھی بند ہو سکے بند ہونی چاہئے۔اس سے قبل سید عبدالجبار شاہ صاحب سابق با دشاہ سوات بھی دو تین مرتبہ قادیان میں اس بارہ میں مجھ سے ملاقات کر چکے تھے۔جب انہوں نے اس بات پر بار بار زور دیا کہ کیا کوئی ایسی صورت نہیں ہو سکتی کہ مبائعین اور غیر مبائعین میں اتفاق ہو جائے ؟ تو میں نے انہیں کہا کہ صلح کے دو ہی طریق ہو سکتے ہیں۔ایک یہ کہ