انوارالعلوم (جلد 26)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 282 of 752

انوارالعلوم (جلد 26) — Page 282

انوار العلوم جلد 26 282 ہے اس کے بدلہ میں اتنے پر چے تحریک جدید کو دئیے جائیں اور عملہ ریویو جوخریدار بنائے وہ پرچے منیجر ریو یو بھجوائے۔اس کے بعد میں اس سال کے کام پر ریویو کرتا ہوں۔اس سال خدا تعالیٰ نے اپنے فضل سے ایک تو تفسیر صغیر یعنی قرآن کریم کا اردو با محاورہ ترجمہ اور مختصر تفسیر شائع کرنے کی توفیق عطا فرمائی ہے۔یہ اس سال کا کارنامہ ہے۔جو دوست اس تفسیر کو پڑھیں گے وہ إِنْشَاءَ اللهُ اس سے فائدہ اٹھائیں گے۔یہ کام صرف 3 ماہ میں ہوا ہے یعنی مئی کے آخر میں یہ کام شروع ہوا تھا اور اگست کے شروع میں یہ کام مکمل ہو گیا تھا۔دوسرے علماء جو ہماری جماعت سے تعلق نہیں رکھتے وہ اس کا مقابلہ اگر دوسری تفسیروں سے کریں خواہ وہ انگریزی میں ہوں یا عربی زبان میں تو اُن کو پتا لگے گا کہ یہ تفسیر خدا تعالیٰ کے فضل سے ان پر ہر لحاظ سے غالب ہے۔اور گو یہ تفسیر صغیر ہے مگر اس میں بعض مضامین ایسے آگئے ہیں جو تفسیر کبیر میں بھی نہیں۔ملک غلام فرید صاحب جو انگریزی تفسیر القرآن لکھ رہے ہیں انہوں نے لکھا کہ مجھے ایک نسخہ تفسیر صغیر کا جلد بھجوا دیا جائے تا کہ میں انگریزی تفسیر القرآن کے مسودہ میں مناسب جگہوں پر اصلاح کرلوں یا اضافہ کرنے کی ضرورت ہو تو اضافہ کرلوں چنانچہ اُن کو کتاب بھجوا دی گئی ہے۔گوشروع میں صرف ایک ہزار کاپی کی اشاعت کا اعلان ہوا تھا مگر اس وقت تک خدا تعالیٰ کے فضل سے تین ہزار چھ سو کی درخواست آ چکی ہے مگر پریس اتنی تعداد میں تفسیر چھاپ نہیں سکا اس لئے جن لوگوں کی خریداری کے لئے درخواستیں آئی ہوئی ہیں انہیں باری باری اور آہستہ آہستہ تفسیر دے دی جائے گی۔خدا تعالیٰ کے فضل سے اس تفسیر میں اکثر مضامین آگئے ہیں۔پہلے خیال تھا کہ اس کے 1200 صفحات ہوں گے مگر بعد میں مضمون لمبا ہو گیا۔چنانچہ اب اصل تفسیر کے 1320 صفحات ہیں اور 34 صفحات ضمیمہ کے ہیں۔جو نوٹ لمبے ہو گئے ہیں انہیں تفسیر کے آخر میں بطور ضمیمہ لگا دیا گیا ہے۔پھر 112 صفحات کی فہرست مضامین بھی جسے انگریزی میں انڈیکس کہتے ہیں کتاب کے شروع میں لگا دی گئی ہے۔یہ انڈیکس اتنا وسیع ہے کہ پہلے