انوارالعلوم (جلد 26)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 613 of 752

انوارالعلوم (جلد 26) — Page 613

انوار العلوم جلد 26 613 پیغامات قادیان میں تمہارا جانا مقدر ہے وہ بابرکت ثابت ہو۔قادیان ہمارا اصل مرکز ہے اور وہی برکت پائے گا جو قادیان سے روحانی رنگ میں اتصال رکھے گا۔عیسائیوں کو انیس سو سال گزر چکے ہیں مگر اب تک وہ ہمت کر رہے ہیں اور ساری دنیا چھائے ہوئے ہیں۔تم کو تو انیس ہزار سال تک دنیا پر روحانی رنگ میں قبضہ رکھنا چاہیے کیونکہ مسیح محمدی اپنی ساری شان میں مسیح ناصری سے بڑھ کر ہے۔خدا تعالی تم کو توفیق دے اور تمہاری ہمتوں میں برکت دے اور تم ہمیشہ خدا تعالیٰ کے قرب میں جگہ پاؤ۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں۔لَوْ كَانَ مُوْسَىٰ وَ عِيْسَىٰ حَيَّيْنِ لَمَا وَسِعَهُمَا إِلَّا اتَّبَاعِی 16 یعنی اگر موسیٰ اور عیسی بھی زندہ ہوتے تو اُن کیلئے میری اتباع کے بغیر کوئی چارہ نہ ہوتا۔پس تمہارا آقا تو عیسی اور موسی سے بھی بڑھ کر ہے۔تمہیں چاہئے کہ جب تم قادیان جاؤ تو اُس وقت تک کروڑوں احمدی ہو چکا ہو۔اور اپنی نسلوں کو سکھاؤ کہ وہ احمدیت کو بڑھائیں اور ترقی دیں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ ماؤں کے قدموں کے نیچے جنت ہوتی ہے 17۔اس کے یہی معنے ہیں کہ ماں اگر چاہے تو اپنے بچوں کو جنتی بنا سکتی ہے۔سو اے احمدی عورتو! اپنی اولاد کو جنتی بنانے کی کوشش کرو اور ان کو یہ تعلیم دو کہ احمد بیت کو دنیا میں پُر امن طریق پر پھیلا کر دم لیں۔صرف پنجاب میں نہیں بلکہ ساری دنیا میں۔تمہیں قادیان سے آئے ہوئے تیرہ سال ہورہے ہیں چاہئے تھا کہ اس تیرہ سال کے عرصہ میں تم جماعت کو کئی گنا بڑھا دیتیں۔بیشک عورت مردوں کی طرح کام نہیں کر سکتی مگر اپنے خاوندوں اور بیٹوں کو ترغیب دے سکتی ہے۔عیسائی عورتیں اپنی زندگی وقف کر کر کے ساری عمر دین کا کام کرتی ہیں تم کو بہر حال عیسائیوں سے بڑھ کر نمونہ دکھانا چاہئے اور قیامت تک اسلام اور احمدیت کے جھنڈے کو بلند رکھنا چاہئے۔اللہ تعالیٰ تمہارے ساتھ ہو اور وہ تمہیں اپنے فرائض کو صحیح رنگ میں ادا کرنے کی توفیق بخشے۔تمہیں 66 احمدیت کا سچا خادم بنائے اور تمہیں اپنی برکات سے ہمیشہ بہرہ و رفرما تا ر ہے۔“ مصباح دسمبر 1960 ء صفحہ 2 ،3)