انوارالعلوم (جلد 26)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 576 of 752

انوارالعلوم (جلد 26) — Page 576

انوار العلوم جلد 26 576 ٹانگانیکا ( مشرقی افریقہ میں احمدیہ مسجد کی تعمیر پر پیغام پیغامات رٹانگا نیکا ( مشرقی افریقہ) میں ایک عظیم الشان احمد یہ مسجد کی تعمیر پر سیدنا حضرت خلیفہ اسیح الثانی نے 19/03/1957 کو ایک بصیرت افروز پیغام بذریعہ تار ارسال فرمایا جس کا ترجمہ درج ذیل ہے۔در مسجد کا نام السّلام رکھا جائے۔مسجد کی عزت و حرمت ہمیشہ برقرار رکھو۔اس میں ہمیشہ نماز با جماعت ادا کرتے رہو۔اور زیادہ سے زیادہ افراد کو اسلام اور احمدیت میں شامل کرنے کی کوشش کرو۔تا کہ اس مسجد کی رونق میں اضافہ ہوتا چلا جائے۔حتی کہ تمہیں اس سے بھی بڑی مسجد بنانے کی ضرورت محسوس ہو۔یا درکھو کہ کوئی مسجد مسجد نہیں کہلا سکتی جب تک کہ وہ زیادہ سے زیادہ نمازیوں کو اپنی طرف نہ کھینچے اور مزید مسجدیں بنانے کی محرک نہ ہو۔خدا کرے کہ یہ مسجد بھی ایسی ہی ثابت ہو۔میں یوگنڈا کے علاقہ میں بھی مسجد کی تعمیر کی خوشخبری سننے کا منتظر ہوں۔خلیفه امسیح ربوه ( الفضل 20 مارچ 1957ء) ہمبرگ میں پہلی مسجد کے افتتاح 1957-6-22 کے موقع پر اہل جرمنی کے نام پیغام برادران اہل جرمنی اَلسَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ میں ہمبرگ کی مسجد کے افتتاح کی تقریب میں شمولیت کے لئے اپنے بیٹے مرزا مبارک احمد کو بھجوا رہا ہوں۔افتتاح کی تقریب تو اِنْشَاءَ اللهُ عزیزم چودھری محمد ظفر اللہ خان صاحب ادا کریں گے مگر مرزا مبارک احمد میرے نمائندے کے طور پر اس میں شامل ہوں گے۔میرا ارادہ ہے کہ اللہ تعالیٰ مدد کرے تو یکے بعد دیگرے جرمنی کے بعض اور شہروں میں بھی مساجد کا افتتاح کیا جائے۔امید ہے کہ مرزا مبارک احمد مولوی عبد اللطیف صاحب۔