انوارالعلوم (جلد 26)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 157 of 752

انوارالعلوم (جلد 26) — Page 157

انوار العلوم جلد 26 157 سیر روحانی (10) ہوتی ہے کیونکہ رات کا کام بھی نرالا ہے اور دن کا کام بھی نرالا ہے۔اور نورانی دنیا دن ہوتا ہے اور روحانی طور پر ظلماتی دنیا کفر کی دنیا ہوتی ہے اور نورانی دنیا ایمان اور اسلام کی دنیا ہوتی ہے۔پھر اگلے جہان کے متعلق بھی ایک نار اور ایک جنت کی زندگی بتاتا ہے۔فرماتا ہے۔ج بَلَىٰ مَنْ كَسَبَ سَيِّئَةً وَ اَحَاطَتْ بِهِ خَطِيئَتُهُ فَأُولَبِكَ اَصْحَبُ النَّارِ هُمْ فِيهَا خَلِدُونَ وَالَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصّلِحَتِ أوليكَ اَصْحَبُ الْجَنَّةِ هُم فِيهَا خُلِدُونَ - 2 یعنی وہ لوگ جو برائیوں میں ملوث ہوں گے اور اُن کے گناہ اُن کا چاروں طرف سے احاطہ کر لیں گے وہ دوزخ میں جائیں گے اور وہ اس میں رہتے چلے جائیں گے۔لیکن جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے مناسب حال اعمال کئے وہ جنت میں جائیں گے اور وہ اُس میں ہمیشہ رہتے چلے جائیں گے۔غرض قرآن کریم نے خدائی مخلوق میں ہر جگہ جوڑا پھلوں میں بھی جوڑے ہیں جوڑ استسلیم کیا ہے بلکہ قرآن کریم سے پتا لگتا ہے کہ صرف درختوں میں ہی جوڑا نہیں بلکہ پھلوں میں بھی جوڑا ہوتا ہے۔چنانچہ فرماتا ہے۔وَهُوَ الَّذِي مَدَّ الْأَرْضَ وَجَعَلَ فِيهَا رَوَاسِيَ وَانْهَرَا وَمِنْ كُلِّ الثَّمَرَاتِ جَعَلَ فِيهَا زَوْجَيْنِ اثْنَيْنِ 10 یعنی خدا ہی ہے جس نے زمین کو پھیلایا ہے اور اُس میں پہاڑ بنائے ہیں اور نہریں بنائی ہیں اور ہر قسم کے میوے لگائے ہیں۔مگر وہ تمام قسم کے میوے بھی جوڑا جوڑا ہیں۔گویا صرف کھجور کا درخت ہی جوڑا نہیں بلکہ کھجور کو جو پھل لگتا ہے وہ بھی جوڑا جوڑا ہے اور اس میں بھی نر اور مادہ ہوتا ہے۔آجکل کے سائنس دانوں کے مقابلہ میں یہ زراعت کا کتنا وسیع علم ہے جو قرآن کریم میں بیان کیا گیا ہے۔آ کے سائنس دان اس کے ہزارویں حصہ کو بھی نہیں پہنچے۔پھر فرماتا ہے يُغْشِي الَّيْلَ النَّهَارَ 11 دیکھو ہم نے دن اور رات کا بھی جوڑا بنایا ہے۔رات دن پر اور دن رات پر سوار ہوتا چلا جاتا ہے۔