انوارالعلوم (جلد 26)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page xviii of 752

انوارالعلوم (جلد 26) — Page xviii

انوار العلوم جلد 26 7 تعارف کنند اس وقت جماعت کی اکثریت میرے ساتھ بیٹھی ہے۔حضور نے اس خطاب میں بہت جلالی انداز میں حاضرین کو یہ بتلایا کہ خدا کی تائیدات اور حمایت ہمیشہ میرے شاملِ حال رہی ہے۔وہ مجھ سے ماؤں جیسا سلوک کرتا ہے۔(5) مجلس خدام الاحمدیہ کراچی سے خطاب دورہ سندھ ، کراچی کے دوران حضرت مصلح موعود نے 24 فروری 1957 ء کو مکرم چودھری عبدالمجید صاحب قائد مجلس خدام الاحمدیہ ضلع کراچی کی درخواست پر مجلس خدام الاحمدیہ کے اجتماع میں شرکت فرما کر نو جوانوں کو نصائح سے نوازا۔یہ اجتماع بمقام "دار الصدر " ہاؤسنگ سوسائٹی میں منعقد ہوا۔حضور کے خطاب سے قبل مکرم قائد صاحب ضلع نے اپنی کارکردگی کی رپورٹ پیش کی۔حضور نے اپنے خطاب میں اس رپورٹ میں سے دو امور کی طرف توجہ دلاتے ہوئے فرمایا: 1 - مکرم قائد صاحب نے نوجوانوں کی اصلاح کے جو ذرائع اور طریق بیان فرمائے ہیں میرے نزدیک مرکز کو چاہئے کہ وہ ان سے دوسری مجالس کو بھی آگاہ کرے۔2۔کراچی کے 580 خدام میں سے 46 تحریک جدید میں شامل نہیں۔46 کی نفی بتاتی ہے کہ انبھی ہم نے جماعت کے بہت سے افراد کو ان کے فرائض کی طرف توجہ دلانی ہے۔بے شک انہیں تھوڑی قربانی دلوا کر شامل کر لیں کیونکہ انسان جب عملِ صالح کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اسے نیکیوں میں اور زیادہ قدم بڑھانے کی توفیق دے دیتا ہے۔عین ممکن ہے وہ معمولی قربانی کرنے والے آئندہ بڑی قربانی کی توفیق پائیں۔حضور نے تحریک جدید میں اپنی قربانی کے متعلق فرمایا: یہ تحریک بائیس سال سے جاری ہے اور اب تک دولاکھ ستر ہزار روپیہ میں تحریک جدید میں دے چکا ہوں۔اس طرح ایک مخلص دوست نے ایک دفعہ مجھے بہت بڑا