انوارالعلوم (جلد 26) — Page 47
انوار العلوم جلد 26 47 خلافت حقہ اسلامیہ اور نظام آسمانی کی مخالفت پرسوں اتر سوں دوسری اطلاع آئی ہے کہ دوسو نہیں چار سو تک تعداد پہنچ چکی ہے۔اب اس کے بعد رشید صاحب کی اطلاع آئی ہے کہ ایک اور خاندان احمدی ہو رہا ہے جس کے آٹھ افراد ہیں۔اسی طرح انہوں نے لکھا ہے کہ عبد العزیز جمن بخش جو ہمارے ہاں تعلیم پارہے ہیں اور ڈچ گی آنا کے ہیں اُن کا بہنوئی سخت متعصب پیغامی ہے۔اس نے ایک عورت کو بہت سی لالچ دی اور بہت سا روپیہ دیا کہ اس مبلغ کی دعوت کر اور زہر ملا کر اس کو مار دے لیکن حُسنِ اتفاق ہے خدا اُس کا حافظ تھا، اس کی باتیں اپنی بیوی سے کرتے ہوئے اُس کی ہمسائی نے سن لیں۔اُس کی ہمسائی نے ایک دوسری ہمسائی کو بتا دیا۔اس کا خاوند بھی احمدی تھا اُس نے آکر اس کو بتادیا کہ یہ آپ کے خلاف کارروائی ہو رہی ہے۔سارے علاقہ میں بات پھیل گئی۔نتیجہ یہ ہوا کہ غیر احمدی بھی ٹھوٹھو کر رہے ہیں کہ تم لوگ اپنے مبلغوں کو مرواتے ہو۔پس دعائیں کرتے رہا کرو کہ اللہ تعالیٰ ہمارے مبلغین کی حفاظت فرمائے۔ایک ایک آدمی ہم ہیں ہیں سال میں تیار کرتے ہیں۔اگر یہ زہر دے کر مار دیں تو ہماری ہیں سال کی محنت ضائع ہو جاتی ہے۔اللہ تعالیٰ ان کا حافظ و ناصر ہو اور جہاں وہ جائیں اُن کے ہاتھوں پر ہزاروں لاکھوں آدمی اسلام قبول کریں۔پھر میں احباب کو ادھر توجہ دلاتا ہوں کہ میں نے پچھلے سال بھی کہا تھا کہ ریویو آف ریلیجنز کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی خواہش تھی کہ دس ہزار اس کی اشاعت ہونی چاہیے۔اب سنا ہے کہ تیرہ سو کی اشاعت ہوئی ہے۔مگر گجا دس ہزار اور گجا تیرہ سو ، میں سمجھتا ہوں کہ بجائے تحریک کرنے کے ہمیں اب عملی قدم اٹھانا چاہیے اس لئے میں ایڈیٹر صاحب ریویو کو ہدایت کرتا ہوں کہ وہ فی الحال تیرہ سو کی بجائے تین ہزار تین سو چھپوا نا شروع کر دیں گے۔اگلے سال تک ہم کوشش کریں گے کہ دس ہزار ہو جائے۔سوتین ہزار تین سو چھپوانا شروع کر دیں اور قیمت گرا دیں۔جو ہندوستانی انگریزی ریویو خریدیں اُن کو دو روپیہ میں وہ دے دیا کریں اور جو غیر ملکی خرید میں اُن سے وہ صرف ڈاک کا خرچ لے لیا کریں۔اگلے سال ہم اس کو دس ہزار کر دیں گے۔اس طرح دو ہزار پرچہ بڑھے گا۔اس کے لئے کچھ تو ہندوستانی خریداروں سے قیمت آ جائے گی، کچھ باہر والے خریداروں سے قیمت آجائے گی۔باقی زیادہ چھپنے کی وجہ سے قریب بارہ ہزار کا خرچ رہ جائے گا۔تحریک جدید اور انجمن کو میں مجبور کروں گا کہ وہ چھ ہزار دیں اور