انوارالعلوم (جلد 26)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 22 of 752

انوارالعلوم (جلد 26) — Page 22

انوار العلوم جلد 26 22 خلافت حقہ اسلامیہ اور نظام آسمانی کی مخالفت لگیں گے تو کچھ نہ کچھ اپنی باتیں شروع کر دیں گے اس طرح تقریر لمبی ہو جائے گی۔گو یہ ہوسکتا ہے کہ بعض حصے جو رہ جائیں اُن کو بعد میں شائع کر دیا جائے مگر مناسب یہی ہے کہ احباب جو جمع ہوئے ہیں اُن تک مضمون میری زبان سے پہنچ جائے۔اس لئے جہاں بھی ایسا موقع آیا کہ مجھے معلوم ہوا کہ مضمون لمبا ہورہا ہے تو میں صرف نوٹ پڑھ کے سنادوں گا تا کہ اس جلسہ میں یہ تقریر کی ختم ہو جائے۔قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَعَدَ اللهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ وَعَمِلُوا الصُّلِحَتِ لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِي الْأَرْضِ كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ وَلَيُمَكِّنَنَّ لَهُمْ دِينَهُمُ الَّذِي ارْتَضَى لَهُمْ وَلَيُبَدِّلَنَّهُمْ مِنْ بَعْدِ خَوْفِهِمْ أَمْنًا يَعْبُدُونَنِي لَا يُشْرِكُونَ بِي شَيْئًا وَمَنْ كَفَرَ بَعْدَ ذَلِكَ فَأُولَيكَ هُمُ الْفَسِقُوْنَ 1 اس آیت کے متعلق تمام پچھلے مفترین اس بات پر متفق ہیں کہ یہ آیت خلافت اسلامیہ کے متعلق ہے۔اسی طرح صحابہ کرام رِضْوَانُ اللهِ عَلَيْهِمْ أَجْمَعِينَ اور کئی خلفائے راشدین بھی اس کے متعلق گواہی دیتے ہیں اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بھی اپنی کتابوں میں اس آیت کو پیش کیا ہے اور بتایا ہے کہ یہ آیت خلافتِ اسلامیہ کے متعلق ہے۔اس آیت میں اللہ تعالیٰ بیان فرماتا ہے کہ اے خلافتِ حقہ اسلامیہ پر ایمان رکھنے والے مومنو ! (چونکہ یہاں خلافت کا ذکر ہے اس لئے آمَنُوا میں ایمان لانے سے مراد ایمان بالخلافت ہی ہو سکتا ہے۔پس یہ آیت مبائعین کے متعلق ہے، غیر مبائعین کے متعلق نہیں۔کیونکہ وہ خلافت پر ایمان نہیں رکھتے ) اے خلافت حقہ اسلامیہ کو قائم رکھنے اور اس کے حصول کے لئے کوشش کرنے والو! تم سے اللہ ایک وعدہ کرتا ہے اور وہ یہ ہے کہ ہم تم میں سے زمین میں اُسی طرح خلفاء بناتے رہیں گے جس طرح تم سے پہلے لوگوں کو خلفاء بنایا۔اور ہم اُن کے لئے اسی دین کو جاری کریں گے جو ہم نے اُن کے لئے پسند کیا ہے۔یعنی جو ایمان اور عقیدہ اُن کا ہے وہی خدا کو پسندیدہ ہے۔اور اللہ تعالیٰ وعدہ کرتا ہے کہ وہ اسی عقیدہ اور طریق کو دنیا میں جاری رکھے گا۔اور اگر اُن پر کوئی خوف آیا تو ہم اُس کو تبدیل کر کے امن کی حالت لے آئیں گے۔لیکن ہم بھی اُن سے اُمید کرتے ہیں کہ وہ ہمیشہ تو حید کو دنیا میں قائم کریں گے اور شرک نہیں کریں گے۔یعنی