انوارالعلوم (جلد 26) — Page 621
انوار العلوم جلد 26 621 پیغامات دیں۔خدا تعالیٰ کے فضل سے اس تحریک میں کام کرنے والوں کے ذریعہ جماعت کی تعداد میں ہر سال ترقی ہو رہی ہے۔اور اگر کام بڑھ جائے اور وقف جدید کی مالی حالت بہتر ہو جائے تو اس میں اور بھی اضافہ ہو سکتا ہے۔پس دوست اس تحریک کو کامیاب بنا ئیں اور نئے سال کے آغاز سے پہلے سے بھی زیادہ ہمت اور جوش کے ساتھ اس میں حصہ لیں۔اللہ تعالیٰ آپ لوگوں کے ساتھ ہو اور وہ آپ کو اپنے فرائض کے سمجھنے اور ان ذمہ داریوں کو صحیح طور پر ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے آپ پر عائد کی گئی ہیں۔والسلام خاکسار مرز امحمود احمد خلیفة المسیح الثانی "27-12-1960 (الفضل یکم جنوری 1961ء) مجالس انصاراللہ خیر پور ڈویژن کے سالانہ اجتماع 11، 12 فروری 1961 ء کیلئے پیغام "My message is the God may enable you to become Ansarullah in true sense of the term Khalifatul Masih Rabwah" ترجمہ: میرا پیغام یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ لوگوں کو صحیح معنوں میں انصار اللہ بننے کی توفیق عطا فرمائے۔خلیفة المسیح ربوه (رسالہ انصار اللہ مارچ 1961ء)