انوارالعلوم (جلد 26) — Page 609
انوار العلوم جلد 26 609 پیغامات بتا دیا ہے کہ احمدیت کی برکت سے اسلام یورپ میں پھیل رہا ہے۔پس اب بھی وقت ہے کہ مان لیں اور خدا کے تقرب کا موقع ضائع نہ کریں۔مرنے کے بعد ایمان فائدہ نہ دے گا۔پس دوڑیں اور خدا تعالیٰ کی رہتی کو پکڑ لیں اور اپنا دونوں جہانوں میں بھلا کریں۔خدا تعالیٰ آپ کو توفیق دے کہ آپ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سچی اُمت بنیں اور آپ کے اقوال کی پیروی کریں ورنہ خدا تعالیٰ غنی ہے اُسے بندوں کی پرواہ نہیں۔محتاج انسان ہے وہ محتاج نہیں۔پس دوڑیں اور خدا کے بھیجے ہوئے ما مور پر ایمان لائیں۔یاد رکھیں آپ کی بھلائی اسی میں ہے۔اگر آپ ایمان نہ لائیں گے تو اس سے کچھ فرق نہیں پڑے گا۔خدا زمین کے ہر ذرے سے ایسے لوگ پیدا کرے گا جو اسلام کا بول بالا کریں گے۔اپنی عمر ضائع نہ کریں۔آپ کا دین کی بات کو نہ ماننا اور مسیح موعود علیہ السلام کو نہ ماننا آپ کے اپنے لئے نقصان دہ ہے۔دن تھوڑے رہ گئے ہیں جلد سے جلد ایمان لا کر اپنا بھلا کریں۔خدا تعالیٰ آپ کو ایمان عطا فرمائے اور دین و دنیا میں ایمان بخشے۔میں بوڑھا اور بیمار ہوں مگر آپ کے لئے دعاؤں میں مشغول ہوں۔آپ میرے ماں کی طرف سے اور باپ کی طرف سے کوئی رشتہ دار نہیں مگر مجھے آپ سے ایسی محبت ہے جیسی اپنے عزیزوں سے۔میں آپ کے لئے دعا کرتا ہوں خدا تعالیٰ آپ کو دین و دنیا میں نوازے اور ایمان عطا فرمائے۔اگر آپ ایمان لے آئے تو آپ کا مقام ثریا سے بلند ہوگا۔مجھے یقین ہے کہ خدا تعالیٰ کے فضل سے قادیان کا راستہ جلد کھل جائے گا جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا مرکز ہے۔وہ لوگ جو ایمان اُس وقت تک لا چکے ہوں گے اُن پر اُس کی رحمتیں اور برکتیں نازل ہوں گی اور وہ جو بعد میں ایمان لانے کی کوشش کریں گے اُن کو یہ مقام حاصل نہیں ہو گا۔امتحان لینا خدا کا کام ہے آپ کا کام نہیں۔پس آپ خدا کا امتحان نہ لیں کہ یہ سخت محرومی کا رستہ ہے۔شکر کریں تا کہ خدا تعالیٰ آپ کو کامیاب کر دے۔میں دعا کرتا ہوں خدا تعالیٰ آپ کو جلد ایمان لانے کی توفیق دے۔آپ کے رُکے رہنے سے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت میں فرق نہیں پڑے گا بلکہ آپ کی اپنی ہی بدنصیبی ہو گی۔خدا آپ کی مدد کرے۔آپ کو ابتلاؤں اور ٹھوکروں سے بچائے اور میں