انوارالعلوم (جلد 26)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 580 of 752

انوارالعلوم (جلد 26) — Page 580

انوار العلوم جلد 26 580 پیغامات نہیں لکھا جاتا۔اور جو احمدی دوسرے مہینے بھی خط نہیں لکھتے میں سمجھتا ہوں کہ وہ احمدیت میں کمزور ہیں۔سب دوست اگر براہ راست خط لکھیں گے تو میں بھی ان کو جواب دوں گا۔درمیانی واسطوں کا تعلق کبھی مضبوط نہیں ہوتا۔ہمارے ملک میں مثل ہے کہ خط آدھی ملاقات ہوتا ہے۔آپ پاکستان سے ہزاروں میلوں پر رہتے ہوئے اور جماعت احمدیہ کا ممبر ہوتے ہوئے اگر دو مہینے میں ایک دفعہ اپنے خلیفہ سے آدھی ملاقات کی خواہش نہیں رکھتے تو آپ کی احمدیت کس کام کی ہے۔ایسی عقیدت سے تو دنیا کی کمزور سے کمزور جماعت بھی کوئی خوشی محسوس نہیں کر سکتی۔اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو اور آپ کو اپنے فرائض کو سمجھنے کی توفیق دے۔مرزا محمود احمد خلیفة المسیح الثانی 66 23-8-4 1957 تاریخ احمدیت جلد 19 صفحہ 477، 478 ناشر نظارت اشاعت ربوہ ) میجر جنرل محمد اکبر خاں کی تصانیف پر تبصرہ " حضرت مصلح موعودؓ نے پاکستان کے مشہور جنرل اور ممتاز مصنف محمد اکبر خاں کی کتاب ” حدیث دفاع پر حسب ذیل تبصرہ سپر د قلم فرمایا : - یہ چند سطور میجر جنرل محمد اکبر خاں صاحب کی کتابوں پر اظہار رائے کے طور پر لکھی جاتی ہیں۔میجر جنرل محمد اکبر خاں صاحب کرنل کمانڈنٹ رائل پاکستان آرمی سروس کور پاکستان کی مخصوص شخصیتوں میں سے ہیں کیونکہ وہ صرف پاکستانی جرنیل ہی نہیں بلکہ علمی مذاق بھی رکھتے ہیں اور خصوصا ایسا علمی مذاق جو اسلام کی ایسی تعلیمات کے متعلق تجسس رکھتا ہے جو فوجی ٹیٹس (TACTICS) کے متعلق ہوتی ہیں۔سب سے پہلے ان کی کتاب حدیث دفاع میرے دیکھنے میں آئی۔اس کے بعد کرنل الہی بخش صاحب جو لاہور کے مشہور فزیشن (PHYSICIAN) ہیں ان سے طبی مشورہ لینے کے لیے میں گیا تو انہوں نے بتایا کہ آپ صرف ایک کتاب کا ذکر کرتے ہیں مگر وہ اس وقت تک کئی کتابیں لکھ چکے ہیں جو اپنی ذات میں نہایت مفید ہیں تب مجھے جنرل صاحب موصوف کی دوسری