انوارالعلوم (جلد 26)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 578 of 752

انوارالعلوم (جلد 26) — Page 578

انوار العلوم جلد 26 578 پیغامات کا دل اسے مجرم قرار دیتا ہے یا بری۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم بھی فرماتے ہیں کہ اِسْتَفْتِ قَلْبَكَ وَلَوْ أَفْتَاكَ الْمَفْتُون 2 یعنی اپنے دل سے فتویٰ لے اور اسی پر عمل کر خواہ ہزاروں مفتی اس کے خلاف فتویٰ دیتے ہوں۔پس اسی اصول کے ماتحت انسان کو چاہئے کہ اپنے دل سے فتویٰ لینے کی عادت ڈالے اور محض مولویوں کے فتووں پر اسے نہیں جانا چاہئے۔اگر اس کا دل کہے کہ جو کچھ تو کرتا ہے اگر یہی کام تیرا ہمسایہ کرے تو تجھے خوشی پہنچے گی اور تو اُس پر عیب نہیں لگائے گا تو اسی صورت میں اس کام کے کرنے میں تجھے کوئی حرج نہیں۔لیکن اگر اُس کا دل یہ کہے کہ اگر میرا ہمسایہ یہ کام کرے گا تو میں اسے بہت برا سمجھوں گا تو سمجھ لے کہ وہ کام در حقیقت برا ہے۔پس اس اصول پر انسان اپنی زندگی کو سنوار سکتا ہے۔چاہیئے کہ وہ اس اصول کو ہمیشہ یادر کھے کیونکہ خدا تعالیٰ کا حکم بھی یہی ہے اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا حکم بھی یہی ہے۔مرزا محمود احمد (خلیفہ المسیح الثانی) ( تاریخ احمدیت جلد 19 صفحہ 728 ناشر نظارت اشاعت ربوہ ) حملا جماعت احمد یہ امریکہ کے نام پیغام سید نا حضرت مصلح موعودؓ نے 23 اگست 1957 ء کو سالا نہ امریکن کنونشن کے موقع پر جماعت احمدیہ کے نام حسب ذیل پیغام ارسال فرمایا۔وو براداران جماعت احمدیہ امریکہ السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ سید جواد علی صاحب نے مجھ سے خواہش کی ہے کہ سالانہ امریکن کنونشن کے موقع پر میں جماعت ہائے احمد یہ امریکہ کے نام پیغام بھجوا ؤں۔اس سال جماعت امریکہ میں کچھ نئے فتنے اٹھے ہیں خصوصا نیو یارک میں۔لیکن وہاں جماعت نے نہایت اخلاص کا نمونہ دکھایا ہے۔عزیزم محمد صادق صاحب کے ذریعہ