انوارالعلوم (جلد 26)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 577 of 752

انوارالعلوم (جلد 26) — Page 577

انوار العلوم جلد 26 577 پیغامات مل کر ضروری سکیمیں اس کے لئے بنا کر لائیں گے تا کہ جلدی مساجد بنائی جاسکیں۔خدا کرے کہ جرمن قوم جلد اسلام قبول کرے اور اپنی اندرونی طاقتوں کے مطابق جس طرح وہ یورپ میں مادیات کی لیڈر ہے روحانی طور پر بھی لیڈر بن جائے۔فی الحال اتنی بات تو ہے کہ ایک جرمن نو مسلم زندگی وقف کر کے امریکہ میں تبلیغ اسلام کر رہا ہے۔مگر ہم ایک مبلغ یا درجنوں نو مسلموں پر مطمئن نہیں بلکہ چاہتے ہیں کہ ہزاروں لاکھوں مبلغ جرمنی سے پیدا ہوں اور کروڑوں جرمن باشندے اسلام کو قبول کریں۔تا اسلام کی اشاعت کے کام میں یورپ کی لیڈری جرمن قوم کے ہاتھ میں ہو۔اللَّهُمَّ امِيْنَ خاکسار مرزا محمود احمد خلیفہ اسیح الثانی (الفضل 26 جون 1957ء) مدراس کے ہفت روزہ ” آزاد نوجوان کے بقر عید نمبر (جو 9 جولائی 1957 ء کو شائع ہوا) کیلئے پیغام وو اخبار ”نوجوان کے لیے مجھ سے مضمون طلب کیا گیا ہے۔جب میں اچھا تھا تو دن میں دو دو سو کالم بھی لکھ لیتا تھا۔میری کتاب ”احمدیت یعنی حقیقی اسلام“ جو نہایت ہی مفید کتاب ہے اور یورپ اور امریکہ میں بہت مقبول ہے اس کا حجم پانچ صد صفحہ کا ہے۔یہ کتاب صرف تین دن میں لکھی گئی تھی۔اب عمر اور بیماری کی وجہ سے میرے لیے پرانے کام کا سواں حصہ بھی کرنا ممکن نہیں ہے مگر بہر حال چونکہ ایک دوست نے خواہش کی ہے اُن کی خواہش کے احترام میں یہ چند سطور لکھ رہا ہوں۔قرآن کریم سے معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے انسان کو فطرت صحیحہ دے کر پیدا کیا ہے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔فطرت الله التي فَطَرَ النَّاسَ عَلَيْهَا 1 - اے لوگو ! اللہ تعالیٰ کی پیدا کردہ فطرت کو اختیار کرو جس پر اس نے انسان کو پیدا کیا ہے یعنی انسان کو اپنے کاموں میں رہنمائی کے لیے زیادہ تر اپنے دل کی طرف نگاہ رکھنی چاہیے کہ کیا اس