انوارالعلوم (جلد 26)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 574 of 752

انوارالعلوم (جلد 26) — Page 574

انوار العلوم جلد 26 574 پیغامات گا محنت اور نفاست قابل تعریف ہے۔اللہ تعالیٰ اس سے بہت زیادہ خدمت کی توفیق دے اور اخلاص اور خدا تعالیٰ کی خوشنودی کی تڑپ دل میں پیدا کر دے۔خاکسار مرزا محمود احمد 24-2-4 1957 ( تاریخ احمدیت جلد 19 صفحہ 435 ناشر نظارت اشاعت ربوہ ) کارکنان شعبه مال جماعت احمدیہ کراچی کو بہ سنا مؤرخہ 2 مارچ 1957ء کو حضور نے اپنی قیام گاہ ”دار الصدر کراچی میں کارکنان شعبه مال جماعت احمدیہ کراچی کو پیغام تحریر فرمایا : - ” برادران ! السَّلَام عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ آپ جب تاریخ میں حضرت خالد اور سعد اور عمر بن معدی کرب اور ضرار کے حالات پڑھتے ہوں گے تو آپ کے دل میں خواہش ہوتی ہو گی کہ کاش! ہم بھی اُس زمانہ میں ہوتے اور خدمت کرتے۔مگر اس وقت آپ کو بھول جاتا ہے کہ ہر سخن وقتے و ہر نکتہ مقامی دارد۔اس زمانہ میں اللہ تعالیٰ نے جہاد بالسیف کی جگہ جہاد تبلیغ اور جہاد بالنفس کا دروازہ کھولا ہے۔اور تبلیغ ہو نہیں سکتی جب تک روپیہ نہ ہو۔کیونکہ تبلیغ بغیر روپیہ کے نہیں ہوسکتی۔پس آپ لوگ اس زمانہ میں مجاہد ہیں اور وہی ثواب جو پہلوں کو ملا آپ کو مل سکتا ہے اور مل رہا ہے۔پس اپنے کام کو خوش اسلوبی سے کریں اور دوسروں کو سمجھائیں تا کہ آپ سب لوگ مجاہد فی سبیل اللہ ہو جائیں۔آمین والسلام خاکسار مرزا محمود احمد ( الفضل 28 مارچ1957ء)