انوارالعلوم (جلد 26)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 573 of 752

انوارالعلوم (جلد 26) — Page 573

انوار العلوم جلد 26 بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ 573 پیغامات نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ پیغامات فروری 1957 ء تا ستمبر 1965ء) تحریر برائے مجلس خدام الاحمدیہ کراچی 24 فروری 1957ء کو دارالصدر‘ واقع ہا ؤ سنگ سوسائٹی کراچی میں مجلس خدام الاحمدیہ کا ایک اہم اجتماع منعقد ہوا۔اس موقع پر قائد کراچی چودھری عبدالمجید صاحب کی درخواست پر حضور نے اپنے قلم مبارک سے مندرجہ ذیل تحریر مجلس کراچی کو عنایت فرمائی۔اپنے فرائض کو مجھو اور اپنی زندگی پر غور کرتے رہو کہ وہ نہایت محدود ہے۔لیکن کام جو آپ لوگوں کے سپرد کیا گیا ہے ہزاروں سال کا ہے لیکن اسے ستر اسی سال میں ختم نہ کیا گیا تو اس کا پورا ہونا یا تو ناممکن ہو جائے گا یا جتنی بھی فتح حاصل کی گئی بیکار اور ضائع ہو جائے گی۔اللہ تعالیٰ ہم کو اُس دن سے محفوظ رکھے۔آمین والسلام خاکسار مرزا محمود احمد ( تاریخ احمدیت جلد 19 صفحہ 434 ناشر نظارت اشاعت ربوہ ) مجلس خدام الاحمدیہ حلقہ مارٹن روڈ کراچی کے لئے تحریر 24 فروری 1957ء کو حضور نے مجلس خدام الاحمدیہ حلقہ مارٹن روڈ کے دفتر کا معائنہ فرمایا اور مرزا نذیر احمد صاحب زعیم حلقہ کی درخواست پر حسب ذیل تحریر رقم فرمائی مجھے بتایا گیا ہے کہ اس حلقہ کے خدام نے غرباء کی خدمت میں بہت حصہ لیا ہے۔میں نے بھی سامان خصوصا گھی پگھلاتے ہوئے دیکھا ہے جو بعد میں تقسیم کیا جائے