انوارالعلوم (جلد 26)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 565 of 752

انوارالعلوم (جلد 26) — Page 565

انوار العلوم جلد 26 بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ 565 جلسہ سالانہ 3 196 ء کے افتتاحی و اختتام نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ جلسہ سالانہ 1963 ء کے افتتاحی اجلاس کیلئے پیغام یہ پیغام 26 دسمبر 1963ء کو جلسہ سالانہ کے افتتاحی اجلاس میں حضور کی زیر ہدایت مکرم مولا نا جلال الدین صاحب شمس نے پڑھ کر سنایا ) اَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ۔نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هُوَ النَّاصِرُ برادران جماعت احمدیہ السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ میں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں جس نے آپ لوگوں کو اس سال پھر یہ تو فیق عطا فرمائی کہ آپ اس کے مامور کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے دنیوی علائق اور زنجیروں کو توڑ کر اپنی رور حانی اور علمی ترقی کے لئے مرکز سلسلہ میں تشریف لائے۔یہ آپ لوگوں کی خوش قسمتی ہے کہ آپ نے اس کے مامور کو مان لیا اور پھر اس کی طرف سے جو آواز اٹھی اُسے آپ نے سنا اور اُس پر عمل کیا۔بے شک ہمارا یہ جلسہ دوسرے دنیوی جلسوں سے مشابہت رکھتا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ اسے اُن سے ایک نمایاں امتیاز حاصل ہے۔وہ لوگ محض دنیوی ترقی اور مفاد سے تعلق رکھنے والی سکیموں کے ماتحت اکٹھے ہوتے ہیں لیکن آپ لوگوں کا یہ اجتماع خالص روحانی ہے جس سے کوئی دنیوی غرض وابستہ نہیں بلکہ آپ صرف اس لئے اکٹھے ہوئے ہیں کہ خدا اور اُس کے رسول کی باتیں سن کر اپنے ایمانوں کو تازہ کریں اور اُس کے دین کی خدمت کا ایک ولولہ اپنے اندر پیدا کر کے واپس جائیں۔پس آپ لوگوں کی مشابہت دنیا دار لوگوں۔نہیں بلکہ آپ اُن صحابہ کرام سے مشابہت رکھتے ہیں جو غزوہ حنین میں اپنی سواریوں کی