انوارالعلوم (جلد 26) — Page 561
انوار العلوم جلد 26 561 جلسہ سالانہ 1962 ء کے افتتاحی و اختتام اسلام اور احمدیت کی خدمت ایک عظیم الشان نعمت ہے جو خدا تعالیٰ نے صدیوں کے بعد آپ لوگوں کو عطا فرمائی ہے۔پس اس نعمت کی قدر کرو اور اپنے آپ کو اسلام اور احمدیت کا سچا اور حقیقی پیرو بناؤ۔اسی طرح آئندہ نسلوں کو بھی نیک اور پاک ماحول میں رکھو۔انہیں دعاؤں اور ذکر الہی کا عادی بناؤ اور انہیں ان کی دینی ذمہ داریوں سے ہمیشہ آگاہ کرتے رہو تا کہ قیامت کے دن ہم خدا تعالیٰ کے سامنے سرخرو ہو سکیں اور ہما را سر اس فخر سے اونچا ہو کہ ہم نے ساری دنیا کو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے قدموں میں ڈال دیا ہے۔اے خدا ! تو ایسا ہی کر۔امِيْنَ يَا رَبَّ الْعَالَمِيْنَ۔خاکسار مرزا محمو د احمد خلیفہ المسیح الثانی "27-12-1962 تاریخ احمدیت جلد 21 صفحہ 563 تا 565)