انوارالعلوم (جلد 26) — Page 511
انوار العلوم جلد 26 بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ 511 اسلام کی ترقی اور اشاعت میں سرگرمی کے ساتھ حصہ لو۔نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ اسلام کی ترقی اور اشاعت میں سرگرمی کے ساتھ حصہ لو اور اپنی زندگیوں کو زیادہ سے زیادہ خدمت دین کیلئے وقف کرو (28 دسمبر 1960 ء بر موقع جلسہ سالانہ ربوہ ) حضور بوجہ علالت جلسہ گاہ تشریف نہ لا سکے حضور کی ہدایت پر آپ کی یہ تقریر مکرم مولا نا جلال الدین صاحب شمس نے پڑھ کر سنائی :۔اللہ تعالیٰ کا فضل اور اُس کا احسان ہے کہ اس نے ہماری جماعت کے مردوں اور عورتوں کو پھر اس مقدس اجتماع میں شامل ہونے کی توفیق عطا فرمائی ہے جو اعلاء کلمتہ اللہ کی غرض سے 1891ء میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے قائم فرمایا تھا۔سب سے پہلا جلسہ جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ میں ہوا اُس میں صرف 75 آدمی شریک ہوئے تھے اور آخری جلسہ جو 1907 ء میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی زندگی میں ہوا اُس میں 700 افراد شریک ہوئے تھے۔لیکن اب اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہمارے جلسہ میں شامل ہونے والوں کی تعدا د ستر اسی ہزار تک پہنچ چکی ہے اور ہمیں یقین ہے کہ یہ تعداد اِنْشَاءَ اللہ بڑھتی چلی جائے گی اور قیامت تک اسلام اور احمدیت کا جھنڈا ہماری جماعت کے افراد کے ذریعہ دنیا کے تمام ملکوں میں بلند ہوتا رہے گا۔یہ امر یا د رکھنا چاہئے کہ اللہ تعالیٰ نے ہماری جماعت کے سپر د ایک بہت بڑا کام کیا ہے۔ہم نے ساری دنیا میں اسلام کی اشاعت کرنی اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیم پھیلانی ہے اور ہم نے ساری دنیا میں اور ہمیشہ کے لئے نیکی اور تقویٰ کی روح کو قائم ہے اور یہ کام بغیر ایک لمبی اور مستقل جدو جہد کے سر انجام نہیں دیا جا سکتا۔پس کرنا