انوارالعلوم (جلد 26)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 504 of 752

انوارالعلوم (جلد 26) — Page 504

انوار العلوم جلد 26 504 افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 1960ء ہوئے آپ زمین کے چاروں اطراف سے اس کے اردگر دا کٹھے ہو گئے۔گویا آپ لوگ وہ روحانی پرندے ہیں جن کے متعلق خدا تعالیٰ نے حضرت ابراہیم علیہ السلام سے کہا تھا کہ انہیں پہاڑوں کی چوٹیوں پر رکھ دو اور پھر انہیں آواز دو تو وہ تیری طرف تیزی کے ساتھ اُڑتے چلے آئیں گے۔آپ لوگ بھی اس زمانہ کے مامور کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے یہاں جمع ہوئے ہیں۔اور آپ ہی وہ خوش قسمت وجود ہیں جنہیں فضائے آسمانی کی بلندیوں میں پرواز کرنے کے لئے پیدا کیا گیا ہے۔پس اپنی ذمہ داریوں کو سمجھو اور ان ایام کو ضائع مت کرو۔یہ جلسہ کوئی دنیوی میلہ نہیں بلکہ یہ خدا اور اُس کے رسول کے ساتھ تمہارا ملاپ پیدا کرنے کا ایک ذریعہ ہے جو بانی سلسلہ احمدیہ نے تمہارے لئے تجویز کیا ہے۔پس اس امر کی اہمیت کو کبھی نظر انداز نہ ہونے دو۔اور دعاؤں اور ذکرِ الہی میں ہر وقت مشغول رہو اور اپنے اوقات کا صحیح استعمال کرو۔اگر آپ لوگ اسلامی اجتماعات پر غور کریں تو آپ کو نہایت آسانی سے یہ امر معلوم ہو سکتا ہے کہ تمام اسلامی اجتماعات کی رُوحِ رواں صرف ذکر الہی اور دعا اور انابت الی الله ہی ہے۔نماز ہے تو وہ دعا اور ذکر الہی پر مشتمل ہے۔جمعہ ہے تو وہ بھی وعظ ونصیحت اور دعا اور ذکر الہی پر مشتمل ہے۔عیدین کی نمازیں ہیں تو اُن میں بھی اٹھتے بیٹھتے ذکر الہی کی تاکید ہے۔یہی نسخہ ہے جو ہر اجتماع کو با برکت بناتا ہے۔پس اس نسخہ کو بھی مت بھولو اور اپنے لئے اور اپنے عزیزوں اور دوستوں کے لئے اور اسی طرح اسلام اور احمدیت کی ترقی کے لئے رات دن دعائیں کرتے رہو۔اور پھر یہ بھی دعائیں کرو کہ اللہ تعالیٰ اس عظیم الشان مقصد کو جلد سے جلد پورا فرمائے جس کے لئے ہمیں کھڑا کیا گیا ہے اور خدا تعالیٰ ہمیں اپنی موت تک اسلام کے جھنڈے کو بلند رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔اور پھر ہماری اولا د در اولا دکو بھی یہ توفیق بخشے کہ وہ قیامت تک اس جھنڈے کو اونچا رکھتی چلی جائے یہاں تک کہ ساری دنیا میں اسلام پھیل جائے۔احادیث میں آتا ہے کہ جنگِ اُحد کے موقع پر ایک صحابی شدید زخمی ہوئے۔وہ نزع