انوارالعلوم (جلد 26) — Page 503
انوار العلوم جلد 26 503 افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 1960ء بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ افتتاحی خطاب جلسہ سالانہ 1960ء (فرمودہ 26 دسمبر 1960 ء بر موقع جلسہ سالانہ ربوہ) تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :۔اللہ تعالیٰ کا بے انتہاء شکر ہے کہ اس نے ہماری جماعت کے افراد کو ایک بار پھر اپنے ذکر کو بلند کرنے اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا نام دنیا کے کناروں تک پہنچانے کے لئے یہاں جمع ہونے کی توفیق عطا فرمائی ہے۔ہم اللہ تعالیٰ کے اس عظیم الشان احسان کو دیکھتے ہوئے اُس کے حضور جس قدر بھی سجدات شکر بجالا ئیں کم ہیں۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمارے اس اجتماع کو ہر لحاظ سے بابرکت بنائے اور اس میں شمولیت اختیار کرنے والے تمام مردوں اور عورتوں کو ان کے اخلاص اور محبت کی جزائے خیر عطا فرمائے۔اور انہیں اس امر کی توفیق بخشے کہ وہ اس جلسہ سے پوری طرح فائدہ اٹھائیں اور اپنے اندر ایک نیک اور پاک تبدیلی پیدا کریں تا کہ جب وہ واپس جائیں تو دنیا ان کے نیک عزائم اور اعلیٰ اخلاق اور اسلام کے لئے فدائیت اور جاں نثاری کے جذبات کو دیکھ کر پکار اٹھے کہ یہی وہ لوگ ہیں جو اس دنیا کے لئے حقیقی امن اور سلامتی کا موجب ہیں اور ان کے دلوں میں بھی یہ تڑپ پیدا ہو جائے کہ وہ جماعت احمدیہ کے مرکز میں آئیں اور اُن غلط فہمیوں کو دور کریں جو ہمارے متعلق ان میں پائی جاتی ہیں۔دوستوں کو یہ امر اچھی طرح یاد رکھنا چاہئے کہ ہمارا یہ جلسہ تمام مروجہ جلسوں اور اجتماعوں سے بالکل مختلف رنگ رکھتا ہے۔آپ لوگ یہاں کسی نمائش کے لئے اکٹھے نہیں ہوئے۔کوئی کھیل یا تماشا دیکھنے کے لئے نہیں آئے بلکہ صرف اس لئے جمع ہوئے ہیں کہ خدا تعالیٰ کے ایک مناد کی آواز آپ لوگوں نے سنی اور اس پر دوڑتے اور لبیک کہتے