انوارالعلوم (جلد 26) — Page 499
انوار العلوم جلد 26 499 افتتاحی و اختتامی خط سالانہ 1959ء پھیل جائے گی اور ساری دنیا کے لوگ اسلام میں داخل ہو جائیں گے۔اب میں دعا کر دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ اس جلسہ میں شامل ہونے والوں پر اپنے بڑے بڑے فضل نازل فرمائے اور ان کے مقاصد کو پورا فرمائے۔ان کے ارادوں میں برکت دے، انہیں دین کی ترقی اور اس کی اشاعت کے لئے اپنی اور اپنی اولادوں کی زندگیاں وقف کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔اور ایسا فضل کرے کہ وہ اس جلسہ سے پوری طرح فائدہ اٹھائیں تا کہ جب وہ اپنے گھروں کو واپس جائیں تو وہ روحانی لحاظ سے ایک تبدیل شدہ انسان نظر آئیں۔ان میں پہلے سے زیادہ نیکی پائی جاتی ہو، پہلے سے زیادہ ایثار پایا جاتا ہو اور پہلے سے زیادہ سلسلہ سے وابستگی اور اخلاص پایا جاتا ہو۔اور پھر اللہ تعالیٰ ایسا فضل فرمائے کہ وہ قیامت تک ہماری جماعت کو اس سے بھی بڑے بڑے اجتماع کرنے کی طاقت بخشے تا کہ ہم سب کے سب احمدیت کی دن دونی اور رات چوگنی ترقی دیکھیں اور خدا اور اس کے رسول کی آواز دنیا کے کونہ کونہ میں پہنچ جائے۔“ الفضل 17،16 فروری 1960ء) 1 : السيرة الحلبية الجزء الثالث صفحہ 11 مطبوعہ بیروت 2012 ء 2 : روحانی خزائن جلد 18 صفحہ 697،698 ایڈیشن 2008 ء 3 : اليواقيت والجواهر جلد 2 صفحہ 22 مطبوعہ مصر 1351ھ 4 : الوصیت ، روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 318 ایڈیشن 2008 ء 5 : در مشین اردو صفحہ 131 ناشر نظارت اشاعت ربوہ 6 : مسلم كتاب الفتن باب قرب الساعة حديث نمبر 7402 صفحه 1279 الطبعة الثانية مطبوعه رياض 2000ء میں لَا تَقُوْمُ السَّاعَةُ إِلَّا 66 على شِرَارِ النَّاسِ “ کے الفاظ ہیں۔1 : آل عمران : 111 : در تمین اردوصفحه 17 2 : تذکرہ صفحہ 312 ایڈیشن چہارم 2004 ء