انوارالعلوم (جلد 26) — Page li
انوار العلوم جلد 26 40 تعارف کتب کر لیتے ہیں۔ہماری عزت اسی میں ہے کہ ہم اپنی زندگیاں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم م کی تعلیم کے مطابق بنائیں اور رات دن آپ کے پیغام کی اشاعت کریں تا کہ ہماری شکلوں کو دیکھ کر ہی لوگ پکار اٹھیں کہ یہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بیٹے ہیں اور ان کی موجودگی میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر حملہ کرنا ہمارے لئے ناممکن ہے۔دشمن اس لئے حملہ کرتا ہے کہ وہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو نَعُوذُ بِاللهِ ابتر خیال کرتا ہے لیکن اگر اُسے معلوم ہو کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے کروڑوں بیٹے دنیا میں موجود ہیں اور اگر اسے معلوم ہو کہ ہم رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنی ساری جان اور اپنے سارے دل سے پیار کرتے ہیں اور ہمارے جسم کا ذرہ ذرہ اس پاکبازوں کے سردار کی جوتیوں کی خاک پر بھی فدا ہے تو پھر اُس کی کیا طاقت ہے کہ وہ آپ پر حملہ کر سکے۔پس تبلیغ کے لئے اپنے آپ کو وقف کرو اور اسلام کی اشاعت پر زور دو تا کہ وہ لوگ جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو برا بھلا کہتے ہیں وہ آپ پر درود اور سلام بھیجنے لگیں۔مکہ کے لوگوں کی گالیاں آخر کس طرح دور ہوئیں؟ اسی طرح کہ وہ اسلام کو قبول کر کے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجنے لگے۔پس اب بھی یہی علاج ہے اور یہی وہ تدبیر ہے جس سے ہر شریف الطبع انسان اسلام کی خوبیوں کا قائل ہو جائے گا۔اور ہر شریر الطبع انسان مسلمانوں کی بڑھتی ہوئی طاقت کو دیکھ کر مرعوب ہو جائے گا" ید کتاب ھذا کے آخر میں حضرت مصلح موعود کی بچوں کے حق میں وجد ترین دعا یوں درج ہے۔”اے ہمارے پیدا کرنے والے خدا! ہم اقرار کرتے ہیں کہ تو ایک ہے تیرے سوا کوئی خدا نہیں۔ہم تیرے رسول محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کو مانتے ہیں اور تیرے مامور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے خلیفہ احمد قادیانی علیہ السلام پر یقین رکھتے ہیں۔تو ہمارے دل میں اپنی محبت پیدا کر اور اپنے حکموں پر چلنے کی ہمیں توفیق دے۔ہمیں دین کا علم سکھا اور قرآن جو تیری کتاب ہے پڑھا۔ہمارے دل میں ماں باپ کا ادب ڈال۔ہم اپنے بھائیوں، بہنوں اور دوسرے رشتہ داروں سے پیار کریں۔اور ہمیں گالیاں دینے ، لڑنے ، بے وجہ