انوارالعلوم (جلد 26) — Page 434
انوار العلوم جلد 26 434 سیر روحانی (12) بہت سے آسمان اور زمینیں پیدا کی گئیں ضروری نہیں کہ وہ سات ہی ہوں۔تاریخ انبیاء اور قرآن کریم اب میں یہ بتاتا ہوں کہ قرآن کریم میں تاریخ انبیاء بھی بیان کی گئی ہے اور تمام انبیاء کو ان الزامات سے پاک قرار دیا گیا ہے جو مختلف قوموں نے اُن پر عائد کئے۔حضرت لوط علیہ السلام پر بائیبل کا گندا الزام مثلا بائیل میں حضرت آتا ہے :- لوط علیہ السلام کے متعلق اور لوط ضغر سے اپنی دونوں بیٹیوں سمیت نکل کر پہاڑ پر جارہا کیونکہ ضغر میں رہنے سے اُسے دہشت ہوئی۔اور وہ اور اُس کی دونوں بیٹیاں ایک غار میں رہنے لگیں۔تب پلوٹھی نے چھوٹی سے کہا کہ ہمارا باپ بوڑھا ہے اور زمین پر کوئی مرد نہیں جو تمام جہان کے دستور کے موافق ہمارے پاس اندر آئے۔آؤ ہم اپنے باپ کوئے پلائیں اور اُس سے ہم بستر ہوں تا کہ اپنے باپ سے نسل باقی رکھیں۔سو انہوں نے اُسی رات اپنے باپ کوئے پلائی اور پلوٹھی اندر گئی اور اپنے باپ سے ہم بستر ہوئی۔پر اُس نے اُس کے لیٹتے اور اُٹھتے وقت اُسے نہ پہچانا۔اور دوسرے روز ایسا ہوا کہ پلوٹھی نے چھوٹی سے کہا کہ دیکھو کل رات کو میں اپنے باپ سے ہم بستر ہوئی آؤ آج رات بھی اُس کوئے پلائیں اور تُو بھی جا کے اُس سے ہم بستر ہوتا کہ اپنے باپ سے نسل باقی رکھیں۔سو اُس رات بھی انہوں نے اپنے باپ کوئے پلائی اور چھوٹی اُٹھ کے اُس سے ہم بستر ہوئی اور اُس نے اُس کے لیٹتے اور اُٹھتے وقت اُسے نہ پہچانا۔سولو ط کی دونوں بیٹیاں اپنے باپ سے حاملہ ہوئیں اور بڑی ایک بیٹا جنی اور اُس کا نام مو آب رکھا اور چھوٹی بھی ایک بیٹا جنی اور اس کا نام بنی عمی رکھا۔33 قرآن کریم کا اعلان بریت یہ وہ گندی تاریخ ہے جو دنیا کے کتب خانوں نے پیش کی اور جسے پڑھ کر شریف انسان کا دل لرز نے لگ جاتا ہے مگر جب قرآنی کتب خانہ کو دیکھا جائے تو ہمیں اس میں یہ لکھا ہو انظر