انوارالعلوم (جلد 26) — Page 412
انوار العلوم جلد 26 412 سیر روحانی (12) اس کے بعد حضور نے ”سیر روحانی“ کے موضوع پر تقریر فرمائی جو اس موضوع کے آخری عنوان " کتب خانوں سے متعلق تھی فرمایا : - روحانی عالم کے کتب خانے ’1938 ء سے میں نے سیر روحانی کے موضوع پر اپنی تقاریر کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے اور اس کا آخری حصہ باقی ہے۔اس تقریر کے 16 اہم عنوانات تھے جن کے متعلق میں نے اپنے خیالات کے اظہار کا وعدہ کیا تھا۔چنانچہ پندرہ عنوانات پر میں اپنے خیالات کا اظہار کر چکا ہوں اور آج اس کے آخری حصہ کے متعلق اپنے خیالات کو ظاہر کرنا چاہتا ہوں۔حیدر آباد دکن کا اسلام کے اس تقریر کی تحریک مجھے اسی ملک سے شروع ہوئی ہے جس ملک کی وجہ سے ہندوستان میں عروج اور اسکے زوال میں حصہ اسلام کا وقار بڑھا تھا اور جس ملک کی وجہ سے ہندوستان میں اسلام کا وقار کم ہو ا یعنی حیدر آباد دکن۔جب تک اور نگ زیب نے حیدر آباد دکن فتح نہیں کیا تھا اُس وقت تک ہندوستان میں مغلوں کی حکومت صرف اللہ آباد تک تھی اور باقی ہندوستان مغلیہ سلطنت سے باہر تھا مگر اور نگ زیب نے بڑی جانفشانی کے ساتھ اور لمبا عرصہ دارالخلافہ سے باہر رہ کر اس ملک کو اسلام کے لئے فتح کیا اور اس طرح اسلام کی بنیاد جنوبی ہندوستان میں رکھی اور سارا ہندوستان اسلام کے جھنڈے تلے جمع ہو گیا۔مگر افسوس ہے کہ پھر یہیں سے تباہی آئی کیونکہ مرہٹے بھی اسی علاقہ کے قریب سے نکلے ہیں۔پھر وہی حیدر آباد جس کے فتح کرنے کے بعد اسلام کو ایک بہت بڑی طاقت حاصل ہوئی تھی اسی ملک نے انگریزوں سے مل کر میسور کے مسلم بادشاہ سلطان حیدر علی ٹیپو پر حملہ کیا اور ان کو شکست دلائی۔اُن کی شہادت کے بعد اسلام کی طاقت بالکل کمزور ہو گئی۔وہ حقیقت میں اسلام کا آخری تاجدار تھا اور اپنے دل میں اسلام کی ایسی سچی محبت رکھتا تھا کہ جس کی نظیر نہیں پائی جاتی۔اُس زمانہ میں جب دنیا کی خبریں پہنچنی مشکل تھیں اُس کو پتا لگا