انوارالعلوم (جلد 26)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 371 of 752

انوارالعلوم (جلد 26) — Page 371

انوار العلوم جلد 26 371 افتتاحی تقریر جلسہ سالانہ 1958 ء اظہار کرتا ہے کہ مجھے پہچان لیں۔اگر ملاقات کرنے والے کو دائیں طرف سے لایا جائے تو اُسے میرے چہرے سے پتا لگ جائے گا کہ میں نے اسے کچھ نہ کچھ پہچان لیا ہے۔یوں تو میں کئی کئی سو صفحہ دن میں پڑھ لیتا ہوں مگر اس سال آنکھوں میں کچھ ایسی کمزوری پیدا ہو گئی ہے کہ میں چہرہ پہچانتا ہوں تو محض اُس کی شیپ (Shape) کی وجہ سے پہچانتا ہوں ور نہ چہرے کے اعضاء مجھے نظر نہیں آتے۔میں صرف اندازہ لگا کر پہچان لیتا ہوں کہ اس شکل کا فلاں شخص ہوتا تھا۔تو دوستوں کو چاہئے کہ ملاقات کے وقت بہت احتیاط سے کام لیں کیونکہ اب میری نظر بھی کمزور ہے اور صحت بھی کمزور ہے۔یہ عقیدت کے اظہار کا طریق نہیں۔میں زجر نہیں کرتا مگر شریعت اس کو گستاخی اور بد اخلاقی قرار دیتی ہے۔مثلاً رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی مجلس میں بعض لوگ آتے تھے اور وہ بہت اونچی آواز سے باتیں کرتے تھے۔قرآن کریم فرماتا ہے کہ یہ بے ادبی ہے اور اس سے ایمان ضائع ہو جاتا ہے۔اسی طرح قریب آکر اور گھٹنے ٹیک کر بیٹھ جانا یہ بھی گستاخی ہے بلکہ ڈر ہے کہ اس کا اثر ایمان پر بھی نہ جاپڑے۔اب میں دعا کر دیتا ہوں دوست بھی دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ اس جلسہ کو بہت برکت والا کرے اور ہمارا یہاں جمع ہونا صرف پاکستان کی جماعت کے لئے ہی برکت والا نہ ہو بلکہ ہمارے یہاں جمع ہونے کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ امریکہ، انگلینڈ اور یورپ کے دوسرے 3 ممالک میں بھی برکتیں نازل کرے اور ہر جگہ پر اسلام کی اشاعت ہو جائے۔سیرالیون (ویسٹ افریقہ ) کی جماعت نے لکھا ہے کہ ہم بھی یہاں سالانہ جلسہ کر رہے ہیں دعا کریں کہ خدا تعالیٰ ہمارے جلسہ سالانہ کو قبول فرمائے۔چار چار پانچ پانچ سومیل سے لوگ جلسہ میں شرکت کے لئے آرہے ہیں۔وہ لوگ ہمارے جلسہ پر آنے والوں سے تو کم ہیں مگر وہ جماعتیں ابھی نئی نئی قائم ہوئی ہیں لیکن اللہ تعالیٰ کے فضل سے وہاں جماعت ترقی کر رہی ہے اور اب وہ جلسہ سالانہ منعقد کر رہے ہیں۔دوست دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ان کے جلسہ کو با برکت کرے اور دور دور کے لوگوں کو احمدیت کی طرف توجہ پیدا ہو۔وہاں اگر چہ جماعت کی تعداد کم ہے مگر ملک کے وزراء بھی ہمارے جلسوں میں شریک ہوتے ہیں۔اب بھی انہوں نے اطلاع دی ہے کہ آکسفورڈ یونیورسٹی نے چار طالب علم یہاں بھیجے ہیں اور