انوارالعلوم (جلد 26)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 350 of 752

انوارالعلوم (جلد 26) — Page 350

انوار العلوم جلد 26 350 سیر روحانی (11) ایک لاکھ چالیس ہزار روپیہ جمع کر دیا تھا۔پھر بعد میں اُس کو بیچا گیا کیونکہ حکومت کی طرف سے ایسی شرطیں لگا دی گئی تھیں کہ جن کو ہم پورا نہیں کر سکتے تھے۔مثلاً کہا گیا کہ جو مسجد - وہ تین منزلہ بنے اور اتنا روپیہ اس پر خرچ ہو۔مولوی مبارک علی صاحب جو اُس وقت ہمارے وہاں مبلغ تھے انہوں نے لکھا کہ یہ شرائط ہم پوری نہیں کر سکتے۔میں نے کہا اچھا زمین بیچ دو۔چنانچہ جو روپیہ آیا اُس سے ہم نے لندن میں مسجد بنائی۔اللہ تعالیٰ سے دعا آب میں دعا کر دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ آپ لوگوں کا حافظ و ناصر ہو اور خیریت سے آپ لوگ جائیں اور اللہ تعالیٰ کی برکات آپ کے ساتھ ہوں اور کسی قسم کے شر کی خبر آپ گھر جا کر نہ نہیں بلکہ برکت اور رحمت کی خبریں سنیں۔اور نہ وہاں جا کر آپ کو کوئی تکلیف ہو اور ہر قسم کی راحت اور امن آپ کو حاصل ہو۔اور ہر قسم کا رحم اور فضل آپ لوگوں پر نازل ہوتا رہے اور اللہ تعالیٰ آپ کو اگلے سال پھر خوشی اور محرمئی 41 کے ساتھ جلسہ سالانہ پر آنے کی توفیق عطا فرمائے۔اس دفعہ بارشوں کی کمی کی وجہ سے زمینداروں کو بہت نقصان پہنچا ہے اور اس وجہ سے اُن کے یہاں آنے میں بہت سی مشکلات حائل تھیں۔اللہ تعالیٰ آئندہ ان کو توفیق عطا فرمائے کہ وہ اس سال سے بہت بڑھ چڑھ کر آئیں۔اور اُن پر بہت بڑی برکتیں نازل ہوں اور دشمن کا منہ کالا ہو۔اور اُسے پتا لگے کہ احمد یہ جماعت ہر سال آگے سے ترقی کر رہی ہے۔پھر باہر کے مبلغین کے لئے بھی اور جنہوں نے دعاؤں کے لئے تاریں دی ہیں اُن کے لئے بھی اور باہر کے ملکوں میں جو ہماری جماعتیں قائم ہیں اُن کے لئے بھی دعائیں کرو۔اِسی طرح عورتوں کیلئے بھی اور مردوں کیلئے اور نئی اولاد کے لئے بھی دعا کرو کہ اللہ تعالیٰ اُن سب کو مؤمن بنائے اور مؤمن بنا کر اپنی رحمت کے سایہ میں اُن کو رکھے۔اور خود ان کا معلم بنے ہماری تعلیم پر ان کو نہ چھوڑے بلکہ وہ آپ ان کو تعلیم دے کر اس قابل بنائے کہ وہ احمدیت کی خدمت کریں اور ہمیشہ اسلام کا