انوارالعلوم (جلد 26) — Page 281
انوار العلوم جلد 26 281 طرف خاص طور پر توجہ کریں کیونکہ لٹریچر کی طرف توجہ کئے بغیر سلسلہ ترقی نہیں کرسکتا۔سب سے پہلے تو میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ دوست الفضل کی طرف توجہ کریں۔پھر ریویو آف ریلیجنز کی اشاعت کی طرف بھی توجہ کریں۔پچھلے سال جلسہ سالانہ کے موقع پر میں نے ریویو آف ریلیجنز کی اشاعت بڑھانے کے سلسلہ میں ایک تجویز پیش کی تھی مگر وہ تجویز نا کام رہ گئی۔جو چندہ میں نے کروا دیا تھا یا جو صدرانجمن احمد یہ انہیں امداد کے طور پر روپیہ دیتی تھی اُس پر انہوں نے اپنے کام کا انحصار رکھا ہے اور خریداری بڑھانے کے طرف کوئی توجہ نہیں کی۔جب میں نے پوچھا کہ ریویو آف ریل جینز کی خریداری کتنی ہے؟ تو مجھے بتایا گیا کہ ایک ہزار پر چہ تو تحریک جدید لیتی ہے اور ساڑھے سات ہزار روپیہ دیتی ہے۔اور سات ہزار روپیہ صدرا انجمن احمد یہ گرانٹ کے طور پر دیتی ہے اور مستقل خریدار صرف 270 ہیں۔اس کے معنے یہ ہیں کہ موجودہ عملہ بالکل ناکام رہا ہے اور ہمیں اس بات پر غور کرنا پڑے گا کہ کیوں نہ اس عملہ کو بدل کر کسی نئے آدمی کو اس کام پر مقرر کیا جائے۔بہر حال چونکہ پچھلے سال کوئی کام نہیں ہوا اس لئے اس سال میں ریویو آف ریلیجنز کے متعلق کوئی نئی تجویز پیش نہیں کرتا۔اگر انہوں نے کوئی کام کیا ہوتا تو میں اس سال یہ تجویز پیش کرتا کہ اس کام کو مزید بڑھایا جائے کیونکہ اصل تجویز یہ تھی کہ ریویو کی اشاعت کو بڑھاتے بڑھاتے ہم اس کے خریداروں کی تعداد کو دس ہزار تک پہنچا دیں۔لیکن اب یہ حالت ہے کہ باوجود اس کے کہ سات ہزار روپیہ صدر انجمن احمد یہ گرانٹ کے طور پر دیتی ہے اور ایک ہزار پر چہ تحریک جدید خرید لیتی ہے اور انہیں سو روپیہ کی رقم دو دو روپیہ فی خریدار کے حساب سے جماعت دیتی ہے پھر بھی اس رسالہ کی مستقل خریداری 270 افراد تک ہی محدود ہے۔اگر کام کی یہی رفتار رہی تو ہمیں اس رسالہ کی خریداری دس ہزار تک پہنچانے کے لئے سو سال کی مدت درکار ہوگی اور اس کو ہم برداشت نہیں کر سکتے۔پس ہمارے لئے اس کے سوا اور کوئی چارہ نہیں کہ ہم اس رسالہ کو مفت تقسیم کریں یا بند کر دیں۔فی الحال ریویو آف ریلیجنز کے متعلق میں نے ہدایت دے دی ہے کہ آئندہ جس قدر رقم صدرانجمن احمد یہ بطور امداد دیتی ہے اس کے بدلہ میں اتنے ہی پرچے اسے دے دیئے جائیں اور جتنی رقم تحریک جدید دیتی