انوارالعلوم (جلد 26) — Page xxvi
انوار العلوم جلد 26 15 تعارف کتب 7۔ تبویب مسند احمد بن حنبل کو مکمل کرنے کا عزم ۔ ۔ 8۔ اسلام کی اردو انسائیکلو پیڈیا کی تیاری کا اعلان ۔ 9۔ صحابہ کی قربانیوں کا ذکر اور جماعت کو درج ذیل الفاظ میں نصیحت ۔ یاد رکھو کہ اگر تمہارے اندر ایمان پیدا ہو جائے اور تقویٰ اور اخلاص کو لے کر تم کھڑے ہو جاؤ تو دنیا تمہارے مقابلہ میں کامیاب نہیں ہو سکتی۔ اگر تم ہر قسم کی قربانیوں کے لئے تیار رہو اور احمدیت کو مضبوط کرنے کے لئے کوشاں رہو اور اپنے اختلافات کو ا مٹا کر متحد ہو جاؤ تو کوئی وجہ نہیں کہ خدا تعالیٰ تمہیں اپنے نیک مقاصد میں کامیاب نہ کرے۔ ضرورت صرف اس بات کی ہے کہ تم ہمت کر کے کھڑے ہو جاؤ اور عزم کر لو کہ تم نے احمدیت کو مضبوط کرنا ہے۔ اور پھر اس کام میں لگ جاؤ تو انشاء الله فتح و نصرت تمہارے قدم چومے گی اور دشمن کی مخالفت کے باوجود احمدیت پھیلتی چلی جائے گی ۔ یہاں تک کہ وہ وقت بھی آجائے گا جب سب دنیا میں احمدی ہی احمدی ہو جائیں گے۔" 10 - مسجد ہالینڈ کی تعمیر کے لئے مزید چندہ کی وضاحت ۔ 11 ۔ غیر ممالک میں تبلیغ کے لئے لٹریچر کی اشاعت کی مہم کا ذکر ۔ (11) سیر روحانی نمبر 11 سیر روحانی حضرت مصلح موعود کے وہ معرکۃ الآراء لیکچرز ہیں جن کا آپ نے اپنے ایک کشف کی بناء پر 28 دسمبر 1938 ء کو جلسہ سالانہ کے موقع پر آغاز فرمایا تھا۔ سیر روحانی نمبر 11 ، اسی لیکچر کی ایک کڑی ہے جو آپ نے 1957ء کے جلسہ سالانہ کے آخری روز 28 دسمبر کور بوہ میں دیا۔ روز 28 دسمبر اور بوہ میں دیا۔ جلسہ سالانہ کے موقع پر یہ دستور رہا ہے کہ خلیفہ اسیح آخری روز کسی علمی موضوع المسيح کا چناؤ کر کے خطاب فرماتے ہیں ۔ چنانچہ سیر روحانی ایک علمی خزانہ ہے جو آپ نے - جلسہ ہائے سالانہ کے آخری روز 12 اقساط میں تقریر کی صورت میں تقسیم فرمایا۔