انوارالعلوم (جلد 26)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page xxv of 752

انوارالعلوم (جلد 26) — Page xxv

انوار العلوم جلد 26 14 تعارف کتب پھیلا دیا جائے اور تمام جگہوں پر تھوڑے تھوڑے فاصلہ پر یعنی دس دس پندرہ پندرہ میل پر ہمارا معلم موجود ہو اور اُس نے مدرسہ جاری کیا ہوا ہو یا دُکان کھولی ہوئی ہو او روہ سارا سال اُسی علاقہ کے لوگوں میں رہ کر کام کرتا رہے۔اور گو یہ سکیم بہت وسیع ہے مگر میں نے خرچ کو مد نظر رکھتے ہوئے شروع میں صرف دس واقفین لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ممکن ہے بعض واقفین افریقہ سے لئے جائیں یا اور غیر ملکوں سے بھی لئے جائیں مگر بہر حال ابتدا دس واقفین سے کی جائے گی اور پھر بڑھاتے بڑھاتے ان کی تعداد ہزاروں تک پہنچانے کی کوشش کی جائے گی" اگر اس تقریر کو وقف جدید کے تحت زندگیاں وقف کرنے کی تحریک کا عنوان دیا جائے تو بجا ہوگا۔اس کے علاوہ جو متفرق امور حضور نے اس خطاب میں بیان فرمائے ان کا اختصار سے ذکر اس تعارف میں درج ذیل کیا جا رہا ہے تا تقریر مذکور میں بیان ہرامر ایک قاری کے سامنے آجائے۔1- مجلس خدام الاحمدیہ مرکز یہ اور مجلس انصار اللہ مرکزیہ میں اول آنے والے اضلاع و مجالس کو عکم انعامی کی تقسیم۔2 تفسیر صغیر ، تبویب مسند احمد بن حنبل کی تدوین و ترتیب واشاعت میں کام کرنے والوں کی دل جوئی اور خوشنودی کے طور پر ذکر اور ان 7 احباب کو انعامی تھیلیاں عطا فرمائیں۔3۔گزشتہ سال رسائل خلافت کے مطالعہ کرنے اور ان کا امتحان لینے کی جو تحریک کی تھی ان میں انصار، خدام اور لجنہ میں اول، دوم، سوم آنے والوں کا اعلان اور کتب بطور انعام کی تقسیم۔4 ریویو آف ریلیجنز کی خریداری دس ہزار تک پہنچانے کی خواہش کا اظہار۔5 - تفسیر صغیر کے محاسن کا ذکر۔6 فلپائن کی جغرافیائی حیثیت اور اس میں احمدیت کا نفوذ اور افراد فلپائن کی قربانیوں کا ذکر۔فرمایا" پس فلپائن کوئی معمولی ملک نہیں بلکہ اس کی حیثیت چین سے دوسرے نمبر پر ہے "