انوارالعلوم (جلد 26)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 160 of 752

انوارالعلوم (جلد 26) — Page 160

نوار العلوم جلد 26 160 سیر روحانی (10) ایسے پھل دینے لگے جو کڑوے بھی تھے اور کھٹے بھی۔یہاں بھی درحقیقت روحانی پھل مراد ہیں کیونکہ عاد اور ثمود کی تباہی کے بعد جن کے پھل سخت کڑوے اور بدمزہ ہو چکے تھے حضرت ابراہیم علیہ السلام آئے تھے۔اسی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ہم نے ان لوگوں کی جنتوں کو تباہ کر دیا اور اس کی جگہ نہایت بُرے پھل والے دو باغ ان کو دیئے۔یعنی اچھے پھل والے باغ ابراہیم کو مل گئے اور بُرے پھل والے باغ عا د کومل گئے۔موسوی قوم کے دو باغات کا ذکر سورۃ الکہف میں اللہ تعالی موسوی قوم کے متعلق بھی فرماتا ہے۔وَاضْرِبْ لَهُمْ مَّثَلًا رَّجُلَيْنِ جَعَلْنَا لِأَحَدِهِمَا جَنَتَيْنِ مِنْ أَعْنَابٍ وَ حَفَفْتُهُمَا بِنَخْلٍ وَجَعَلْنَا بَيْنَهُمَا زَ رُعًا - كِلْتَا الْجَنَّتَيْنِ أَتَتْ أكُلَهَا وَلَمْ تَظْلِمُ مِّنْهُ شَيْئًا وَ فَجَّرْنَا خِللَهُمَا نَهَرًا 19 یعنی تو اُن کے سامنے اُن دو شخصوں کی حالت بیان کر جن میں سے ایک کو ہم نے انگوروں کے دو باغ دیئے تھے اور انہیں ہم نے کھجور کے درختوں سے ہر طرف سے گھیر رکھا تھا اور ہم نے ان دونوں کے درمیان کچھ کھیتی بھی پیدا کی تھی۔ان دونوں باغوں نے اپنا اپنا پھل خوب دیا اور اس میں سے کچھ بھی کم نہ کیا اور اُن کے درمیان ہم نے ایک نہر بھی جاری کی ہوئی تھی۔اس آیت میں بتایا گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت موسیٰ علیہ السلام کو دو جنتیں عطا فرمائیں اور ان دونوں جنتوں میں فاصلہ رکھا اور چونکہ یہ باغ کنارہ کی طرف جاتے جاتے کمزور پڑگئے اس لئے ایک باغ اور دوسرے باغ کے درمیان کھیتیاں بنا دی گئیں۔چنانچہ موسوی باغ اور عیسوی باغ کے در میان داؤد کے اتباع کا زمانہ آیا۔اسی کی طرف اس میں اشارہ ہے کہ موسیٰ کا باغ چلے گا اور جاتے جاتے داؤد کے زمانہ کے بعد اس میں تنزل شروع ہو جائے گا اور وہ کھیتیاں بن جائے گا۔چنانچہ فرماتا ہے وَ جَعَلْنَا بَيْنَهُمَا زَ دُعا۔ہم نے ان دونوں باغوں کے درمیان کچھ کھیتی بھی پیدا کی تھی۔یعنی ایک طرف عیسوی باغ تھا اور ایک طرف موسوی باغ اور ان کے درمیان ہم نے کھیتی پیدا کر دی۔یعنی داؤد کی نسل پر وہ زمانہ آیا جبکہ بخت نصر