انوارالعلوم (جلد 26)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 145 of 752

انوارالعلوم (جلد 26) — Page 145

انوار العلوم جلد 26 145 سیر روحانی (10) تحریر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اس میں ہم آپ کی کامیابی کے لئے دعا گو ہیں۔اگر آپ ہماری کتاب کا ذکر فرما دیں تو ہم ممنون ہوں گے۔آپ اپنے ناظرین تک ہمارا یہ پیغام بھی پہنچادیں کہ ہماری کتاب کے متعلق نا موافق اور مخالف رد عمل پر ہمیں کتنا افسوس ہوا ہے۔اور کیا آپ یہ بھی انہیں پہنچا دیں گے کہ مذہب اسلام سے دنیا کو جو بڑی نعمت عطا ہوئی ہے اس کی عیب جوئی یا تنقید میں آپ ہمیں تمام دنیا کے لوگوں سے آخری فرد پائیں گے۔آپ کے بہی خواہ ہنری اینڈ ڈانا تھا مس پس دیکھو ان کی ضبطی کا نتیجہ تو خبر نہیں کب نکلے گا۔ہمارے جواب کا نتیجہ خدا نے فوراً نکال دیا اور کتاب کے چھاپنے والی فرم کی طرف سے معذرت آ گئی۔اور نہ صرف معذرت آئی بلکہ یہ بھی آئی کہ اپنی کتاب میں بھی ہماری معذرت چھاپ دیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ہتک کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے تھے بلکہ ہم سب سے آخر میں وہ لوگ ہوں گے جو کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق کوئی بات سن سکیں یا برداشت کر سکیں۔پس یہ اللہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ اس نے میری ایک حقیر کوشش کو اتنی جلدی کامیابی بخشی۔سارے ہندوستان کے مسلمانوں اور پاکستان کے مسلمانوں کے شور سے ان کے کانوں پر جوں بھی نہیں رینگی لیکن میرے اس خطبہ کے نتیجہ میں جب ان کو پتا لگا کہ کتاب لکھی جارہی ہے تو انہوں نے فوراً معذرت کر دی اور لکھوایا کہ ہماری معذرت کتابوں میں بھی چھاپ دی جائے اور اپنی جماعت کو بتایا جائے کہ ہمارے دل میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بہت عزت ہے۔بلکہ ابراہیم لنکن جس کو ہم نبیوں کا مقام دیتے ہیں ہم سمجھتے ہیں کہ وہ بھی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا شاگر دتھا اور اس نے جو کچھ سیکھا ہے محمد رسول اللہ۔صلی اللہ علیہ وسلم سے سیکھا ہے۔ایک بات میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ ہمارے دوست پروفیسر ٹلٹاک جو آئے ہوئے ہیں جرمن قوم کی طرح ان کے دل میں بھی اشتیاق ہے کہ وہ درہ خیبر اور اس کا ملحقہ علاقہ