انوارالعلوم (جلد 26)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 144 of 752

انوارالعلوم (جلد 26) — Page 144

انوار العلوم جلد 26 144 (signed) Henry and Dana Thomas۔" سیر روحانی (10) اس کا ترجمہ یہ ہے : منجانب (مسٹر ) ہنری تھامس و ( مسنز ) ڈانا تھا مس معرفت ھینو در ہاؤس پبلشرز نمبر 575 میڈیسن ایونیو۔نیو یارک 6 دسمبر 1956ء ہمیں اپنی کتاب کے ناشرین کی معرفت آپ کا خط ملا ( یعنی ہمارے مبلغ کا ) نبی اکرم محمد کے متعلق کتاب ”مذہبی راہنماؤں کی سوانح عمریاں میں ہمارے مضمون کے متعلق عرض ہے کہ یہ معلوم کر کے کہ نبی اکرم کے متعلق ہمارے انداز تحریر و احساسات کے متعلق بعض غلط فہمیاں پیدا ہوئی ہیں ہمیں بہت رنج اور افسوس ہوا۔ہمارا ہمیشہ سے یہ اعتقاد رہا ہے کہ نبی اکرم کی تعلیم دنیا میں جمہوریت کی بنیادی مظہر ہے اور کہ مذہب اسلام کے اصول امریکی سابق پریذیڈنٹ ( جس کو وہ قریباً نبیوں کی طرح سمجھتے ہیں ) ابراہیم لنکن کی فلاسفی کا براہِ راست منبع و ماخذ ہیں ( یعنی ہم ابراہیم لنکن کو اپنا لیڈر سمجھتے ہیں اور بڑا بزرگ سمجھتے ہیں مگر ہمارا یقین ہے کہ ابراہیم لنکن نے جو امن کی تعلیم پھیلائی تھی وہ براہ راست اس نے محمد رسول اللہ سے حاصل کی تھی خود نہیں بنائی تھی ) اس امر کے باوجود کہ ہمارے مضمون کو جسے ہم نے کتاب کے ایڈیٹر کی زیر ہدایت تحریر کیا تھا لکھے پندرہ سال ہو گئے ہیں اور کتاب لکھوانے میں مرتب کا منشاء ومقصد سوانح عمری کی تحریر میں مغربی تہذیب میں رنگین قارئین و ناظرین کے مزاج کو مد نظر رکھتے ہوئے انسانیت کی نہج پر افسانوی رنگ دینا تھا ( یعنی ہم نے قصے کے رنگ میں لکھی تھی جس سے یورپ کے لوگ زیادہ فائدہ اُٹھا سکیں ) یہ امر کبھی ہمارے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ ہم کسی صورت میں محمد کے اعلیٰ عالمانہ مقام کی بے قدری یا تخفیف کریں۔اس وجہ سے ان غلط فہمیوں پر جن کا واقع ہونا ہمیں بتایا جارہا ہے ہمیں نہایت درجہ غم اور افسردگی ہے۔نبی اکرم کے متعلق جو کتاب آپ