انوارالعلوم (جلد 26)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 142 of 752

انوارالعلوم (جلد 26) — Page 142

انوار العلوم جلد 26 142 سیر روحانی (10) دیکھئے ایک منٹ کے اندر پھل مل گیا۔بادشاہ کو یہ بات اور بھی پسند آئی اور اس نے پھر کہازہ۔اور وزیر خزانہ نے پھر تین ہزار کی تھیلی اس کے سامنے رکھ دی۔جب وہ دوسری تھیلی رکھی گئی تو کہنے لگا بادشاہ سلامت! دیکھئے آپ کی کتنی غلطی تھی۔آپ کہہ رہے تھے کہ ساٹھ سال کے بعد اس نے پھل دینا ہے اور اُس وقت تک تو بچے گا کہاں مگر دیکھئے لوگوں کو تو سال میں ایک دفعہ پھل ملتا ہے اور میرے درخت نے ایک منٹ میں دو دفعہ پھل دے دیئے۔بادشاہ نے کہا زہ۔وزیر نے پھر تیسری تھیلی رکھ دی۔بادشاہ کہنے لگا کہ چلو ورنہ یہ بڑھا خزانہ لوٹ لے گا۔تو اللہ تعالیٰ کا بھی ہمارے ساتھ ایسا ہی معاملہ ہوتا ہے۔ہندوستانی گورنمنٹ نے وہ کتاب ضبط کی اور ہندوستانیوں میں یہ خیال پیدا ہوا کہ شاید محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات کمزور ہے۔ان پر ایک امریکن نے حملہ کیا اور مسلمان جواب نہیں دے سکے۔آخر شور مچایا اور گورنمنٹ کو کتاب ضبط کرنی پڑی۔ادھر پاکستان گورنمنٹ نے کتاب ضبط کی پاکستان کے عیسائی بڑے خوش ہوئے ، پاکستان کے ہند و خوش ہوئے کہ دیکھو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات کمزور ہے ان کے حملوں کا جواب کوئی نہیں۔کتاب ضبط کر کے جواب دے رہے ہیں۔لیکن جو میں نے تدبیر کی تھی وہ ایسی کارگر نکلی کہ ہماری کتاب ابھی چھپی نہیں اور کتاب کو چھاپنے والی فرم کا معافی نامہ پہلے آ گیا ہے اور وہ یہ ہے : Henry and Dana Thomas c/o Hanover House Publishers 575 Madison Avenue New York, N۔Y۔December 6,1956۔We have just received your letter from our publishers۔With regard to the statements made about the Prophet Mohammed in the living Biographies of