انوارالعلوم (جلد 26) — Page xvi
انوار العلوم جلد 26 5 تعارف کتب بیان فرمائے جیسے ربوہ کی زمین کی فروختگی مجلس خدام الاحمدیہ مرکزیہ کے علم انعامی کا اعلان ، ایک امریکن کتاب کی اردو ترجمہ کے ساتھ ہندوستان میں اشاعت، جس میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے بعض نامناسب الفاظ کا استعمال ہونے پر تبصرہ، پروفیسر ٹلٹاک کا درہ خیبر دیکھنے کا شوق اور اس کو درہ خیبر دکھانے کا انتظام کروانا، حضرت مصلح موعود کے نام ایک بہت بڑی رقم پر مبنی چیک کا خزانہ سے اوور ڈرا ہونے کا پروپیگینڈا اور اس کی حقیقت ، مسئلہ کشمیر، ریویو آف ریلیجنز کی اشاعت میں اضافہ کی تحریک اور جماعت احمدیہ میں موجود خالدین احمدیت کا ذکر جو پیغامیوں کے بت خانہ کو چکنا چور کرنے کی طاقت رکھتے ہوں۔مذکورہ بالا تفرق امور کے بعد حضور نے اس تقریر کے اصل مضمون ”سیر روحانی“ پر روح پرور خطاب فرمایا۔حضور نے اپنے اس خطاب میں حیدر آباد کے سفر کے دوران ملاحظہ کردہ ماڈی باغات کے بالمقابل روحانی باغات کا ذکر فرمایا۔مگر قرآنی باغات کا ذکر کرنے سے پہلے قرآن کریم سے اس حقیقت کو ثابت فرمایا کہ سوائے خدا تعالیٰ کے سب چیزیں جوڑا جوڑا ہیں جو اس بات کا ثبوت ہیں کہ خدا تعالی خالق ہے اور باقی چیزیں مخلوق ہیں کیونکہ احد وہی ہوسکتا ہے جو جوڑا نہ ہو۔جو جوڑا ہواس کا مخلوق ہونا ضروری ہے۔اس کے بعد حضور نے بڑی تفصیل سے قرآنی باغات کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا:۔اب میں دعا کروں گا آپ بھی رستہ میں دعائیں کرتے جائیں کہ اللہ تعالیٰ احمدیت کو دن دُگنی اور رات چوگنی ترقی دیتا چلا جائے اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا باغ اور اس کے بعد جو اس کو دوسری زندگی مسیح موعود نے بخشی ہے وہ باغ قیامت تک آباد ہوتا چلا جائے اور مسیحیوں کی طرح وہ دن نہ لائے کہ ہم موسیٰ کا باغ مسیح کے حوالے کر دیں بلکہ ہم مسیح کے باغ کو بھی محمد رسول اللہ کے حوالے کریں اور کبھی کوئی شیطان اور خناس ایسا پیدا نہ ہو جو ہمارے دل میں یہ وسوسہ ڈالے کہ مسیح موعود جومحمد رسول اللہ کا غلام تھا وہ نَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ ذَلِكَ محمد